قومی خبریں

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے گاندھی نگر میں گلوبل فنانشل سروسز سنٹر کے لیے 469 کروڑ روپے کی منظوری دی

200 کروڑ روپے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے لیے اور 269.05 کروڑ روپے کی نگرانی کے کاموں کے لیے معاون ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لیے منظوری دی گئی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی فائل تصویر یو این آئی
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی فائل تصویر یو این آئی 

گاندھی نگر: مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتارمن نے ہفتہ کو یہاں گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک (گفٹ) سٹی میں ہندوستان کے پہلے عالمی مالیاتی خدمات مرکز (آئی ایف ایس سی) کی ترقی اور پیشرفت کے لئے 469 کروڑ روپے کے دو تجویزوں کی منظوری کا اعلان کیا۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس میں سے 200 کروڑ روپے اس کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے لیے اور 269.05 کروڑ روپے کی نگرانی کے کاموں کے لیے معاون ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لیے منظوری دی گئی۔

Published: undefined

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ مرکزی حکومت گفٹ سٹی کو فن ٹیک اینڈ سروسز (مالی ٹیکنالوجی اور خدمات) کے لیے عالمی معیار کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس عزم کا ذکر سال 2021-22 کے بجٹ میں بھی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں آئی ایف ایس سی سے متعلق اعلانات میں ہوائی جہاز لیز پر دینے والی کمپنیوں کو کیپٹل گین پر ٹیکس چھٹی، غیر ملکی کمپنیوں کو ہوائی جہاز کے لیز کے کرایے کی ادائیگی پر ٹیکس چھوٹ، آئی ایف سی میں غیر ملکی سرمایہ لانے پر ٹیکس مراعات اور اس میں غیر ملکی بینکوں کے سرمایہ کاری ڈویژنوں کو ٹیکس چھوٹ کے التزامات کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن کی رہنمائی میں وزارت خزانہ اور کارپوریٹ کے سات سیکرٹریوں کی ایک ٹیم آج یہاں ہے۔ ٹیم نے گیفٹ سٹی میں ہندوستان کے پہلے بین الاقوامی مالیاتی خدمات مرکز (آئی ایف ایس سی) کی ترقی اور پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ان کے ساتھ وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری اور ڈاکٹر بھگوت کرشنا راؤ کراد بھی تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined