قومی خبریں

نرسمہا راؤ کی مضبوط قیادت میں ہندوستان نے کئی چیلنجز کا بخوبی سامنا کیا: سونیا گاندھی

آج ہندوستان کے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی پیدائش صدی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ان کی حصولیابیوں اور تعاون کو یاد کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج ایک تقریب کےد وران ہندوستان کے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی حصولیابیوں و تعاون کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "نرسمہا راؤ کی مضبوط قیادت کے سبب ملک نے کئی چیلنجز کا مقابلہ کامیابی کے ساتھ کیا۔ ان کی حصولیابیوں اور کارکردگی پر پارٹی کو فخر ہے۔"

Published: 24 Jul 2020, 8:11 PM IST

دراصل آج پی وی نرسمہا راؤ کی یاد میں پیدائش صدی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ "پی وی نرسمہا راؤ کی پیدائش صدی ہم سبھی کے لیے ایک موقع ہے کہ ہم ایک دانشور شخصیت کو یاد کریں اور انھیں خراج عقیدت پیش کریں۔ ریاستی اور قومی سطح کی سیاست میں طویل سفر طے کرنے کے بعد وہ ایسے وقت ملک وزیر اعظم بنے جب سنگین معاشی بحران تھا۔ ان کی مضبوط قیادت کے سبب ملک کئی سارے چیلنجز کا سامنا کرنے میں کامیاب رہا۔"

Published: 24 Jul 2020, 8:11 PM IST

پی وی نرسمہا راؤ کے دور حکومت کو یاد کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ "24 جولائی 1991 کو پیش کیے گئے بجٹ نے ہمارے ملک میں معاشی تبدیلی کا راستہ ہموار کیا۔ نرسمہا راؤ کے دور میں ملک نے کئی سیاسی، سماجی اور خارجہ پالیسی تیار کی جو ایک بڑی حصولیابی ثابت ہوئی۔ وہ ایک مخلص کانگریسی تھی جنھوں نے مختلف کردار میں پارٹی کی خدمت کی اور ہر طرح کا تعاون کیا۔"

Published: 24 Jul 2020, 8:11 PM IST

واضح رہے کہ آنجہانی پی وی نرسمہا راؤ کی پیدائش 28 جون 1921 کو ہوئی تھی اور 23 دسمبر 2004 کو ان کا انتقال ہو گیا۔ وہ 21 جون 1991 سے 16 مئی 1996 تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔ ان کی یاد میں تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے پیدائش صدی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی سونیا گاندھی نے تعریف کی۔

Published: 24 Jul 2020, 8:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Jul 2020, 8:11 PM IST