قومی خبریں

اقوام متحدہ میں ہندوستان نے سندھو آبی معاہدے پر پاکستان کے جھوٹ کو کیا بے نقاب، دہشت گردی پر پڑوسی ملک کو لگائی پھٹکار

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ ہریش نے ایک میٹنگ میں کہا کہ پاکستان پہلے ہی ہندوستان پر 3 جنگیں مسلط کر کے اور ہزاروں دہشت گردانہ واقعات انجام دے کر سندھو آبی معاہدہ کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرو تھانینی ہریش / ویڈیو گریب</p></div>

پرو تھانینی ہریش / ویڈیو گریب

 

ہندوستان نے عالمی برادری کے سامنے پاکستان کو بے نقاب کرنا شروع کر دیا ہے۔ سندھو آبی معاہدے پر پاکستان کے پروپیگنڈے کا منھ توڑ جواب دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ پاکستان پہلے ہی ہندوستان پر تین جنگیں مسلط کرکے اور ہزاروں دہشت گردانہ واقعات انجام دے کر سندھو آبی معاہدہ کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے پرو تھانینی ہریش نے جمعہ کو ایک پروگرام کے دوران کہا کہ سندھو آبی معاہدہ کو لے کر پاکستان کے نمائندہ وفد کے ذریعہ غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ ذمہ داری بھرا سلوک کیا ہے۔ دراصل پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھو آبی معاہدہ کو معطل کر دیا تھا۔

Published: undefined

جمعہ کو اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی ایریا فارمولہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ کا مدعا تنازعہ کے دوران پانی کے تحفظ کا تھا۔ میٹنگ میں پاکستان نے ہندوستان پر سندھو آبی معاہدہ کو توڑنے کے لیے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے۔ جس پر ہندوستان کے مستقل نمائندے نے پاکستان کے پروپگنڈے کا منھ توڑ جواب حقائق کے ساتھ دیا۔

Published: undefined

پی ہریش نے کہا کہ 65 سال پہلے ہندوستان نے نیک نیتی کے ساتھ پاکستان کے ساتھ سندھو آبی معاہدہ کیا تھا۔ معاہدے کی تمہید کا ذکر کرتے ہوئے ہریش نے کہا، ’’اس میں صاف لکھا گیا ہے کہ یہ معاہدہ نیک نیتی اور دوستی کے ساتھ کیا گیا، لیکن پاکستان نے گزشتہ 65 برسوں میں اس منصوبہ کی صاف طور پر خلاف ورزی کی اور ہندوستان کے خلاف تین جنگ لڑے اور ہزاروں دہشت گردانہ حملہ کیے۔‘‘

Published: undefined

پی ہریش نے بتایا کہ گزشتہ چار دہائیوں میں دہشت گردانہ حملوں میں ہندوستان کے 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے اور سب سے تازہ دہشت گردانہ حملہ پہلگام کا ہے جس میں بے قصور سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے باوجود ہندوستان نے تحمل سے کام لیا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پاکستان سرحد پر دہشت گردی کے ذریعہ ہندوستان میں عام شہریوں کی زندگی کو قید کرنا چاہتا ہے اور ساتھ ہی مذہبی خیرسگالی اور اقتصادی خوشحالی میں بھی رکاوٹ پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ہریش نے پاکستانی کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی بار پاکستان سے سندھو آبی معاہدہ کو ترمیم کرنے کو کہا تھا لیکن اسلام آباد نے ہر بار اس تجویز کو خارج کر دیا۔

Published: undefined

پی ہریش نے آگے کہا کہ تکنیک بدل چکی ہے اور اس نے پشتہ تعمیر کے کام کو بھی بدل دیا ہے جس سے پشتوں کا تحفظ اور ان کا آپریشن بہتر ہوا ہے۔ کئی پرانے پشتوں کے تحفظ کو خطرہ ہے لیکن پاکستان ان پشتوں کی تعمیر میں کسی بھی تبدیلی کی مخالفت کرتا رہا ہے جبکہ معاہدے کے تحت اس کی منظوری دی گئی تھی۔ یہی وجہ رہی ہے کہ جب پاکستان، جو دہشت گردی کا مرکز ہے، وہ سرحد پار دہشت گردی کو جب تک اپنی حمایت کرنا بند نہیں کرتا تب تک ہندوستان نے سندھو آبی معاہدہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح صاف ہے کہ پاکستان نے ہی سندھو آبی معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined