قومی خبریں

اومیش پال قتل معاملہ: عتیق احمد کے قریبی خالد ظفر کے خلاف کارروائی، بلڈوزر کے ذریعے گھر کیا گیا مسمار

عتیق احمد کی رہائش کے قریب موجود خالد ظفر کی عمارت کو غیر قانونی قرار دے کر پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس کارروائی کو انجام دیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

الہ آباد (پریاگ راج): امیش پال قتل معاملہ میں سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے قریبیوں پر کارروائی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اسی ضمن میں بدھ (یکم مارچ) کو الہ آباد میں واقع عتیق احمد کے ایک قریبی معاون خالد ظفر کے گھر کو انتظامیہ نے بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔ عتیق احمد کی رہائش کے قریب موجود خالد ظفر کی عمارت کو غیر قانونی قرار دے کر پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس کارروائی کو انجام دیا۔

Published: undefined

پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا الزام ہے کہ خالد ظفر کا تقریباً 200 مربع گز کا دو منزلہ مکان بغیر نقشہ منظور کرائے تعمیر کرایا گیا ہے۔ پی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ظفر کو آٹھ سال قبل نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن وہ اپنا موقف پیش کرنے کے لئے کبھی نہیں پہنچا۔

Published: undefined

پی ڈی اے کے سکریٹری اجیت سنگھ کے مطابق ظفر نے نوٹس کا جواب نہیں دیا اس لئے ڈیڑھ سال قبل مکان کو گرانے کا حکم جاری کیا گیا تھا، اسی کے تحت یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بی ایس پی کے زیر بحث رکن اسمبلی راجو پال قتل معاملہ کے اہم گواہ اومیش پال کو جمعہ (24 فروری) کی شام گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ان کی حفاظت پر مامور دو محافظ بھی شدید زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے ایک کی موت واقع ہو گئی۔ واقعہ کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined