قومی خبریں

یو جی سی نیٹ: تکنیکی خرابی کی وجہ سے جالندھر سنٹر پر نہیں ہو پایا امتحان، اب 5 جولائی کو دوبارہ ہوگا انعقاد

این ٹی اے نے بتایا کہ اہل امیدواروں کے لیے نئے ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ ان ایڈمٹ کارڈ میں امتحان کی تاریخ، وقت، رپورٹنگ کی ہدایات اور دیگر ضروری ہدایات شامل ہوں گی۔

<div class="paragraphs"><p>امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

امتحان کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے یو جی سی نیٹ جون امتحان سے متعلق ایک اہم اطلاع جاری کی ہے۔ ایجنسی نے پنجاب کے جالندھر واقع سٹی گروپ آف انسٹی ٹیوشن امتحان مرکز پر تکنیکی خرابی کے باعث متاثر ہونے والے امیدواروں کے لیے دوبارہ امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این ٹی اے کے مطابق یہ مسئلہ 22 جون 2026 کو منعقدہ امتحان کی پہلی شفٹ کے دوران سامنے آیا تھا۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے کچھ امیدوار امتحان شروع نہیں کر سکے یا امتحان نہیں دے پائے تھے۔

Published: undefined

آفیشیل نوٹس کے مطابق نظامِ امتحان کو سنبھالنے والی ایجنسی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) نے اس تکنیکی مسئلہ کی اطلاع این ٹی اے کو دی تھی۔ ایجنسی نے واضح کیا کہ یہ مسئلہ صرف جالندھر کے سٹی گروپ آف انسٹی ٹیوشن امتحان مرکز محدود تھا اور ملک کے کسی دیگر مراکز سے ایسی کوئی شکایت نہیں ملی۔ این ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ صرف وہی امیدوار دوبارہ امتحان میں شامل ہو سکیں گے جو 22 جون کو سٹی گروپ آف انسٹی ٹیوشن امتحان مرکز پر حاضر تھے، لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے امتحان نہیں دے پائے یا امتحان مکمل نہیں کر سکے۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ متاثرہ امیدوارں کو منصفانہ موقع فراہم کرنے اور ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے لیا گیا ہے۔

Published: undefined

این ٹی اے کے مطابق دوبارہ امتحان 5 جولائی 2026 کو دوپہر 3 بجے منعقد کیا جائے گا۔ یہ امتحان اسی سٹی گروپ آف انسٹی ٹیوشن امتحان مرکز جالندھر میں کرایا جائے گا جہاں تکنیکی خرابی سامنے آئی تھی۔ این ٹی اے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یو جی سی نیٹ جون 2026 کا امتحان ملک بھر میں منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ تکنیکی خرابی صرف جالندھر کے ایک مرکز پر رپورٹ ہوئی تھی، اس لیے دوبارہ امتحان کا فیصلہ بھی صرف اسی سنٹر کے متاثرہ شفٹ-1 کے امیدواروں تک ہی محدود ہے۔

Published: undefined

ایجنسی نے بتایا کہ اہل امیدواروں کے لیے نئے ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ ان ایڈمٹ کارڈ میں امتحان کی تاریخ، وقت، رپورٹنگ کی ہدایات اور دیگر ضروری ہدایات شامل ہوں گے۔ این ٹی اے نے متاثرہ امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایڈمٹ کارڈ اور دیگر اپڈیٹس کے لیے باقاعدگی سے سرکاری ویب سائٹ پر نظر رکھیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined