ادھو ٹھاکرے، ویڈیو گریب
شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر لسانی اور مذہبی بنیاد پر ماحول خراب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے اپنے پرانے’ قوم پہلے‘ نظریہ کو ترک کرکے اب ’غنڈے اور چور پہلے‘ کا نعرہ اپنا لیا ہے۔
Published: undefined
تھانے میں مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے کے ساتھ ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ ’ پرانی بی جے مرچکی ہے‘ جو قومی مفاد کو سب سے اوپر رکھتی تھی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ممبئی اور تھانے کے اگلے میئر صرف مہاراشٹرین ہوں گے۔
Published: undefined
اپنے حریف اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو انہیں کے آبائی علاقے میں نشانہ بناتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی شندے کا ’استعمال کرو اور پھینکو‘ کی پالیسی اپنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مودی یا بی جے پی کے نہیں بلکہ محب وطن اور مہاراشٹر کے بھگت ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے شیو سینا (یوبی ٹی )۔ ایم این ایس اتحاد کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب زندگی کی سمت طے کرنے والا ہے۔
Published: undefined
ادھو ٹھاکرے نے موجودہ ریاستی حکومت کو اب تک کی سب سے ’بے شرم حکومت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آلودگی اور بدانتظامی کی وجہ سے ممبئی اور تھانے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے راج ٹھاکرے نے صنعتکار گوتم اڈانی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اڈانی گروپ نے ملک کے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر ’بندوق کی نوک‘ پر قبضہ کیا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی کے ذریعہ اڈانی کے ساتھ ان کی تصویر شیئر کرنے پر پلٹ وار کرتے ہوئے راج نے کہا کہ میرے گھر رتن ٹاٹا اور مکیش امبانی بھی آئے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں کسی کے گناہوں کی پردہ پوشی کروں گا۔ جب ممبئی اور تھانے خطرے میں ہوں گے تو میں دوستی کی پرواہ نہیں کروں گا۔ راج ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ بی جے پی ممبئی اور اس کے پڑوسی شہروں کو گجرات سے جوڑنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے گجراتی برادری سے بھی اس ’سازش‘کی مخالفت کرنے کی اپیل کی۔ راج نے کہا کہ ہم دوسری زبانوں کے خلاف نہیں ہیں لیکن اگر ہمیں اپنے ہی گھر میں ڈرایا گیا تو ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ دونوں بھائیوں نے ایکناتھ شندے اور بی جے پی پر انتخابات میں پیسے کے دم پر مخالفین کو خریدنے کا الزام لگایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined