قومی خبریں

ادھو ٹھاکرے: خاندان کا پہلا فرد جو وزیر اعلی کی کرسی تک پہنچا

شیوسینا کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کے تیسرے فرزند ادھو ٹھاکرے اپنے خاندان میں سب سے چھوٹے بھائی کا درجہ رکھتے ہیں جبکہ ان کے دیگر دو برادران جے دیو ٹھاکرے اور بندا ٹھاکرے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے نومنتخب وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ مہاراشٹر کے طاقتور سیاسی خاندان بال ٹھاکرے فیملی کے واحد چشم و چراغ ہیں جو وزیر اعلی کی کرسی تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

Published: 27 Nov 2019, 7:11 PM IST

شیوسینا کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کے تیسرے فرزند ادھو ٹھاکرے اپنے خاندان میں سب سے چھوٹے بھائی کا درجہ رکھتے ہیں جبکہ ان کے دیگر دو برادران جئے دیو ٹھاکرے اور بندا ٹھاکرے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Published: 27 Nov 2019, 7:11 PM IST

نرم گفتار ادھو ٹھاکرے نے 27 جولائی 1960؍میں ممبئی میں جنم لیا ان کی والدہ آنجہانی مینا تائی ٹھاکرے کے وہ سب سے چہیتے بیٹے تھے۔ سر جے جے کالج آف آرٹ سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرنے والے ادھو ٹھاکرے فوٹوگرافی کے علاوہ غزل اور پرانے فلمی نغموں کے بھی شوقین ہیں۔ مکیش، سہگل اور محمد رفیع ان کے پسندیدہ گلوکار ہیں۔

Published: 27 Nov 2019, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Nov 2019, 7:11 PM IST