قومی خبریں

کشمیر میں 'ٹارگٹ کلنگ' کے دو واقعات میں دو غیر مقامی مزدور ہلاک

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 علامتی فائل تصویر یو این آئی
علامتی فائل تصویر یو این آئی 

وادی کشمیر کے سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں ہفتے کی شام 'ٹارگٹ کلنگ' کے دو واقعات میں دو غیر مقامی مزدور مارے گئے ہیں۔دو غیر مقامی مزدور کی ہلاکت کے ساتھ وادی کشمیر میں حالیہ دنوں میں 'ٹارگٹ کلنگ' کے واقعات میں مارے جانے والے غیر مقامی مزدوروں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔

Published: undefined

'ٹارگٹ کلنگ' کے تازہ واقعات سری نگر کے صفا کدل اور پلوامہ کے کاکہ پورہ میں رونما ہوئے ہیں۔سری نگر کے صفا کدل علاقے میں عید گاہ کے نزدیک نامعلوم اسلحہ برداروں نے ہفتے کی شام ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک چھاپڑی فروش کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے ہفتے کی شام عید گاہ کے نزدیک اربند کمار شاہ نامی چھاپڑی فروش پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہار کے ضلع بانکا سے تعلق رکھنے والے اربند کمار کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے اربند کمار کے سر کو نشانہ بنا کر گولی چلائی تھی۔

Published: undefined

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن چلایا، لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے۔

Published: undefined

دریں اثنا ضلع پلوامہ کے لتر کاکہ پورہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک کارپینٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

Published: undefined

مہلوک کارپینٹر کی شناخت اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے رہنے والے صغیر احمد کے طور پر کی گئی ہے۔کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے کہا گیا: 'پلوامہ میں ایک دہشت گردانہ واقعے میں سہارنپور یو پی سے تعلق رکھنے والے مزدور صغیر احمد زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے۔ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے'۔

Published: undefined

قبل ازیں پانچ اکتوبر کو نامعلوم بندوق برداروں نے سری نگر کے لال بازار علاقے میں وریندر پاسوان نامی ایک پانی پوری بیچنے والے کو سر عام قتل کر دیا تھا۔ وریندر پسوان بہار کے ضلع بھاگلپور کا رہنے والا تھا اور علم گری بازار جڈی بل میں عارضی طور پر قیام پذیر تھا۔ جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined