قومی خبریں

پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے دو افسران لاپتہ، تلاش جاری

خبروں کے مطابق ابھی کچھ دن پہلے ہی پاکستان میں ہندوستانی سفارت خانہ کے کارگزار ہائی کمشنر گورو اہلووالیہ کی کار کا پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک رکن نے موٹرسائیکل سے پیچھا کیا تھا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن دفتر میں کام کرنے والے دو ہندوستانی افسران لاپتہ ہیں اور اس سلسلے میں حکومت ہند نے پاکستان سے بات چیت کی ہے۔ ہندوستان نے اس سلسلے میں پاکستان کے نائب سفیر کو ایک اعتراض نامہ جاری کیا ہے جس میں دو ہندوستانی افسران کے لاپتہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کی گئی ہے۔ اس واقعہ سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان رشتوں میں جاری تلخیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق ابھی کچھ دن پہلے ہی پاکستان میں ہندوستانی سفارت خانہ کے کارگزار ہائی کمشنر گورو اہلووالیہ کی کار کا پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک رکن نے موٹر سائیکل سے پیچھا کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ آئی ایس آئی نے گورو اہلووالیہ کا استحصال کرنے اور ان پر نظر رکھنے کے لیے ان کی رہائش کے باہر کئی کاروں اور بائکوں کا جماؤڑا لگا دیا تھا۔

Published: undefined

مارچ کے مہینے پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ کو مخالفت ظاہر کرتے ہوئے ایک خط بھیجا تھا جس میں پاکستانی افسران کے ذریعہ ان کے افسران اور ملازمین کے لگاتار استحصال کو لے کر ناراضگی ظاہر کی گئی تھی۔ ہندوستان نے پاکستانی افسران سے کہا تھا کہ ان واقعات کی فوری جانچ کی جائے اور متعلقہ ایجنسیوں کو یہ یقینی کرنے کی ہدایت دی کہ اس طرح کا واقعہ آگے نہ ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined