
علامتی تصویر آئی اے این ایس
اترپردیش میں مراد آباد کے چھجلیٹ تھانہ علاقے میں سردی سے بچنے کے لیے کی گئی چھوٹی سی لاپرواہی ایک خاندان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ کمرے میں چل رہی کوئلے کی انگیٹھی سے نکلی گیس کی وجہ سے 2 معصوم بچوں آئرہ اور آہل کی موت ہوگئی جبکہ خاندان کے 3 دیگر افراد کی حالت تشویشناک ہونے پرانہیں علاج کے ہائر سینٹرمنتقل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح جب کمرے کا دروازہ کافی دیر تک نہیں کُھلا تو پاس میں ہی سورہے بھتیجے نے کسی طرح دروازہ کھلوایا تو دیکھا کہ کمرے میں سبھی بیہوش پڑے تھے۔ آناً فاناً میں سبھی کو اسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹر نے بچوں کو مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعہ سے اہل خانہ کہرام مچا ہوا ہے۔
Published: undefined
بتایا جارہا ہے کہ چھجلیٹ کا رہنے والا جاوید ہریدوار ہائی وے پر پٹرول پمپ کے قریب چائے کی دکان لگاتا ہے۔ اس کا گھر دکان کے پیچھے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔ جمعرات کی رات جاوید اپنی بیوی شائستہ، بیٹوں شیفان، آہل اور بیٹی آئرہ کے ساتھ اپنے کمرے میں انگیٹھی جلا کرسوگئے۔ اگلے دن جمعہ کوعلی الصبح جب کافی دیربعد بھی جاوید کا کمرہ نہیں کھُلا تو ان کے بھتیجے عامر اور برادرنسبتی صلاح الدین نے دروازہ کھٹکھٹایا جس پر جاوید نے لڑکھڑاتے ہوئے کسی طرح کمرہ کھولا۔ وہ نیم بیہوشی کی حالت میں تھا اور پورے کمرے میں دھواں بھر ا ہوا تھا۔
Published: undefined
کمرے کا منظر انتہائی دردناک تھا۔ بیوی شائستہ اور تینوں بچے بیڈ پر بے ہوش پڑے تھے۔ اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر پرائیویٹ اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے آہل اور آئرہ کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ باقی 3 کو ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا۔
Published: undefined
اس سلسلے میں خاندان کے رکن غیاث الدین نے بتایا کہ خاندان کے باقی افراد کا علاج چل رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جانچ کی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ انگیٹھی سے نکلنے والی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے پیش آیا۔ دریں اثناء معصوم بچوں کی موت سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined