قومی خبریں

سدیکشا بھاٹی معاملہ میں دو ملزمان گرفتار، موٹرسائیکل میں ترمیم کرانے کا انکشاف

پولیس نے 10ہزار سے زیادہ موٹر سائیکلوں کی جانچ کی ہے، چانچ میں پایا گیا ہے کہ علاقہ کی ایک موٹر سائیکل کو واقعہ کے بعد نہ صرف موڈی فائی (ترمیم) کیا گیا ہے بلکہ پھر سے رنگ و روغن بھی کرایا گیا ہے۔

سدیکشا بھاٹی کی فائل تصویر (سوشل میڈیا)
سدیکشا بھاٹی کی فائل تصویر (سوشل میڈیا) 

بلند شہر: اتر پردیش کے بلند شہر میں طالبہ سدیکشا بھاٹی کی سڑک حادثہ میں ہوئی موت کے معاملہ میں پولیس نے اہم انکشاف کرتے ہوئے دو ملزمان دیپک سولنکی اور راجو کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت حادثہ کے دوران واقع ہوئی۔ وہیں سدیکشا کے والد جتندر بھاٹی نے کہا کہ موٹر سائیکل سے دو افراد سدیکشا اور اس کے چچا کا تعاقب کر رہے تھے۔

Published: undefined

معاملہ میں پہلے روز سے ہی سرگرم پولیس نے علاقہ کی تمام بلٹ موٹر سائیکلوں کی جانچ شروع کر دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس 10 ہزار سے زیادہ موٹر سائیکلوں کی جانچ کر چکی ہے۔ چانچ میں پایا گیا ہے کہ علاقہ کی ایک موٹر سائیکل کو واقعہ کے بعد نہ صرف موڈی فائی (ترمیم) کیا گیا ہے بلکہ اس پر پھر سے رنگ و روغن بھی کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

ترمیم شدہ موٹر سائیکل کے مالک نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ انہوں نے سدیکشا کا راستہ روکا تھا تاہم انہوں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حادثہ کے وقت وہ موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ مخالف سمت سے آ رہے ایک ٹرک کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ ایس ایس پی سنتوش سنگھ نے کہا کہ اس معاملہ کی تفصیلات میں تبدیلی کی جائے گی اور اب یہ معاملہ چھیڑ خانی کا نہیں رہا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گریٹر نوئیڈا کی رہائشی سدیشا بھاٹی امریکہ کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی اور لاک ڈاؤں کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ حالات کے درمیان جون کے مہینے میں ہی وہ امریکہ سے واپس لوٹی تھی۔ سدیکشا بڑھنے میں ہوشیار تھی اور امریکی یونیورسٹی کی طرف سے اسے پونے چار کروڑ روپے کی اسکالرشپ حاصل ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined