قومی خبریں

ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے اب تک ہار نہیں مانی، ملک گیر احتجاج کا منصوبہ

شکست تسلیم کرنے سے انکار پر مصر صدر ڈونیلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے بظاہر ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کے ذریعہ عوام کے انتخابی فیصلے پر اثر انداز ہونے کا ارادہ کر لیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نیویارک: شکست تسلیم کرنے سے انکار پر مصر صدر ڈونیلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے بظاہر ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کے ذریعہ عوام کے انتخابی فیصلے پر اثر انداز ہونے کا ارادہ کر لیا ہے۔ دوسری طرف پنسلوینیا، جارجیا اور دیگر اہم ریاستوں کی عدالتوں میں انتخابی عذر داریاں دائر کر کے چیلنج کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

ہر چند کہ کئی اہم ریاستوں میں ابھی بھی ووٹوں کی گنتی اور نتائج کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوزف بائیڈن 7 کروڑ سے زائد عام ووٹوں سےمنتخب صدر قرار پاچکے ہیں۔ ضابطے کے مطابق الیکٹورل کالج جو 538؍ الیکٹورل ووٹوں پر مشتمل ہے، اگلے مہینے اپنے ووٹوں کا استعمال کرنے کی رسمی کارروائی کرے گا،

Published: undefined

دوسری طرف صدر ٹرمپ نے مختلف بے قاعدگیوں اور قانونی عذرداریوں کا جواز بناتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرتے ہوئے جوزف بائیڈن کے انتخاب کو چیلنج کر دیا ہے۔ حالانکہ بعض ریاستی عدالتوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے دائر کردہ عذر درایاں خارج بھی کر دی ہیں لیکن ٹرمپ کے حامی احتجاجی ریلیاں نکالنے اور قومی عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ اپنا مقدمہ لے جانا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined