قومی خبریں

کرناٹک میں بڑا حادثہ، گنپتی وسرجن جلوس میں ٹرک کی زد میں ا ٓٹھ ہلاک

کرناٹک کے ہاسن ضلع میں گنپتی وسرجن جلوس کے دوران ہونے والے حادثے میں کل آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، گریب

 

کرناٹک کے ہاسن ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ہولیناراسی پورہ میں موسلے ہوساہلی کے قریب گنپتی وسرجن جلوس میں ایک بھاری مال بردار ٹرک ٹکرا گیا۔ جلوس میں ٹرک کے  داخل ہونے کے بعد ہوئے حادثے میں 5 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 3 لوگوں کی اسپتال میں موت ہو گئی۔ اس حادثے میں اب تک آٹھ  افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق اسپتال میں کئی  شدید زخمی مریض داخل ہیں۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق، ایک تیز رفتار ٹرک نے گنپتی جلوس کو ٹکر مار دی ۔ واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، 'میں ہاسن تعلقہ کے موسلےہوساہلی میں گنپتی وسرجن جلوس کے دوران ہولناک حادثے کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا ہوں۔' ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حادثے میں کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے۔ یہ بہت افسوسناک ہے کہ گنپتی جلوس کے دوران ایک ٹرک کی زد میں آکر عقیدت مندوں کی جان چلی گئی۔

Published: undefined

متاثرین کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا، 'یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ خدا مرحوم کی روح کو سکون عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ریاستی حکومت زخمیوں کو مناسب مفت علاج فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔'

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined