قومی خبریں

ترنمول کانگریس نے ای وی ایم مشین کو ہٹانے کا دیا نعرہ

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران کیا ہوا ہم سب جانتے ہیں؟ بی جے پی کی یہ جیت ای وی ایم مشین کے بدولت ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ای وای ایم مشین کی جگہ پیلٹ پیپر کو واپس لایا جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کلکوتا: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج پارٹی کے سالانہ ریلی ’شہید دیوس‘ کے موقع پر ایک طرف جہاں لوک سبھا انتخابات میں کراری شکست کی وجہ سے پست حوصلہ ہوچکے پارٹی ورکروں کے اعتماد کو بحال کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس واپسی کرے گی اور عوام اب بھی پارٹی کے ساتھ ہیں، وہیں ممتا بنرجی نے ای وی ایم مشین کے خلاف مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم مشین کی موجودگی میں منصفانہ پولنگ نہیں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم مشین کے ذریعہ عوامی مینڈیٹ کو چرایا جا رہا ہے اس لیے بیلٹ پیپر کے سسٹم کو بحال کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ورکر خوف زدہ نہیں ہونے والے ہیں۔

Published: 21 Jul 2019, 5:10 PM IST

شاردا اور روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ حال ہی میں مرکزی ایجنسیاں دوبارہ سرگرم ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹالی ووڈ کی دو مشہور شخصیات کو مرکزی ایجنسی نے طلب کرکے پوچھ تاچھ کی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ای ڈی نے ٹالی ووڈ اداکار پرسونجیت اور ریتوپرنا سین سے پوچھ تاچھ کے دوران کہا کہ اگر گرفتاری سے بچنا چاہتے ہیں تو بی جے پی میں شامل ہوجائیں ورنہ آپ کا حال بھی سدیپ بندو اپادھیائے اور تاپش پال جیسا ہی کردیا جائے گا۔

Published: 21 Jul 2019, 5:10 PM IST

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کا سیاسی استعمال کرکے بی جے پی کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟ ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ خیال رہے کہ ریتو پرسنا سین روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ میں ای ڈی کے دفتر میں سی جی او کمپلیکس میں 8 جولائی کو پیش ہوئی تھیں۔ ان سے 8 گھنٹہ تک پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس کے علاوہ پرسونجیت سے بھی ای ڈی نے پوچھ تاچھ کی ہے۔

Published: 21 Jul 2019, 5:10 PM IST

ممتا بنرجی نے کولکاتا سے محض 50 کلومیٹر دوری پر واقع پھاٹ پارہ میں جاری تشدد کے واقعات پر کہا کہ بی جے پی اس کے لئے ذمہ دار ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو ووٹ دینے کا مطلب ہے کہ وہ ریاست میں امن کے ماحول کو قائم نہیں رہنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران جان بوجھ کر بھاٹ پارہ میں ماحول خراب کر رہے ہیں۔

Published: 21 Jul 2019, 5:10 PM IST

یوتھ کانگریس کے صدر اور ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ ہم نے بھلے ہی لوک سبھا انتخابات میں محض 22 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے مگر 2021 کے اسمبلی انتخابات میں 250 سے زاید سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔

Published: 21 Jul 2019, 5:10 PM IST

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران کیا ہوا ہم سب جانتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی یہ جیت ای وی ایم مشین کے بدولت ہے اور ہمار مطالبہ ہے کہ ای وای ایم مشین کی جگہ پیلٹ پیپر کو واپس لایا جائے۔ انہوں نے یوتھ لیڈروں سے اپیل کی کہ ممتا بنرجی کے فلاحی اسکیموں کو لے کر عوام تک پہنچیں۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ بنگال میں ابھی بھی ممتا بنرجی سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقیاتی کاموں کے ذریعہ عوام تک پہنچیں گے اور ایک بار پھر جیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بنگال کے کلچر کو نہیں جانتی ہے۔ اگر یہ لوگ بنگال کے کلچر کو جانتے تو ودیا ساگر کی مورتی کو نہیں توڑتے۔

Published: 21 Jul 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Jul 2019, 5:10 PM IST