
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی / آئی اے این ایس
آسام اسمبلی انتخاب 2026 کے لیے سیاسی پارٹیوں کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے جمعہ کے روز ریاست آسام کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی کی قومی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں یہ اعلان کیا گیا ہے۔ ’آسام پردیش ترنمول کانگریس‘ نے کل 17 اسمبلی سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جن میں مختلف اضلاع اور محفوظ سیٹیں شامل ہیں۔
Published: undefined
ٹی ایم سی نے کوکراجھار ضلع کی باؤکھنگری سیٹ (اے سی 4) سے اودنگسری نرجاری، دھوبری ضلع کی بلاسی پاڑہ (اے سی 10) سے مومن الاسلام، گول پاڑہ ضلع کی جلیشور (اے سی 12) سے عارف اختر احمد، بونگائی گاؤں ضلع کی ابھیا پوری (اے سی 16) سے کوشک رنجن داس اور بجالی ضلع کی بجالی (اے سی 26) سیٹ سے کلیانی کلیتا کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ پارٹی نے کامروپ ضلع کی چمریا (اے سی 27) سیٹ سے دولو احمد، کامروپ ضلع کی بوکو-چائے گاؤں (ایس ٹی) (اے سی 28) سے بھوگلال رابھا، نلباڑی ضلع کی بارکھیتری (اے سی 38) سے امیرالاسلام، تمول پور ضلع کی گوریشور (ایس ٹی) (اے سی 44) سے راجن چوہان اور درانگ ضلع کی منگل دائی (اے سی 50) سے ہرے کرشنا ڈیکا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ ٹی ایم سی نے دھیماجی ضلع کی دھیماجی (ایس ٹی) (اے سی 78) سیٹ سے نریندر کمار پاؤ، تنسکیا ضلع کی ڈگبوئی (اے سی 84) سے جیتن ناگ اور مکم (اے سی 85) سے دلیپ موران، کچھار ضلع کی ادھار بند (اے سی 115) سے تپس داس، کٹی گورہ (اے سی 116) سے فضل الرحمن لسکر اور سونائی (اے سی 119) نشست سے شاہ جہاں لشکر پر بھروسہ جتایا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ٹی ایم سی کی پہلی فہرست ہے، جس میں پارٹی نے مختلف علاقوں، خاص طور پر برہم پترا وادی، بوڈولینڈ کے علاقے اور جنوبی آسام (براک وادی) میں اپنی مضبوط دعویداری پیش کی ہے۔ کئی امیدوار مقامی مسائل اور اپنے طبقات کی نمائندگی پر توجہ مرکوز کرتے نظر آ رہے ہیں۔ آسام ٹی ایم سی نے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے آگے بڑھیں۔ پارٹی کا مقصد آسام میں بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ تیسرا متبادل پیش کرنا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں نسلی اور لسانی تنوع زیادہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined