پورے ملک میں دھوم دھام سے منائی جا رہی ہے عید، وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے اور پرینکا گاندھی نے دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’عید الفطر کی دلی مبارکباد۔ یہ دن ہر طرف بھائی چارے اور ہمدردی کو مزید فروغ دے۔ ہر کوئی خوش اور صحت مند ہو۔ عید مبارک!‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@kharge</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ملک بھر میں آج عید الفطر روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ پورے ایک ماہ کے روزوں کے بعد آج مساجد میں عید کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں نماز عید کے الگ الگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں، تاہم مساجد اور عیدگاہوں میں نماز کا وقت پہلے ہی طے کر لیا گیا تھا۔ عید کی نماز کے پیش نظر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کئی حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اس مبارک موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے اہل وطن کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’عید الفطر کی دلی مبارکباد۔ یہ دن ہر طرف بھائی چارے اور ہمدردی کو مزید فروغ دے۔ ہر کوئی خوش اور صحت مند ہو۔ عید مبارک!‘‘


کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کر اہل وطن کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’عید الفطر کے خوشی کے موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد۔ عید ہمدردی، سخاوت اور باہمی اتحاد کا تہوار ہے۔ یہ ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت میں موجود طاقت اور ہماری متنوع، کثیرالثقافتی معاشرت کی خوبصورتی کی یاد دلاتی ہے۔ دعا ہے کہ یہ مبارک موقع امن، خوشحالی لائے، اور ہم سب کو اپنے اردگرد کے لوگوں کے لیے مہربانی اور خدمت کرنے کی ترغیب دے۔ عید مبارک!‘‘

کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’محبت و الفت، میل ملاپ اور بھائی چارے کے تہوار عید الفطر کی آپ تمام حضرات کو بہت بہت مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ تہوار آپ سب کی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں لے کر آئے۔ میں آپ سب کے لیے سکھ، خوشحالی اور امن و سلامتی کی خواہش کرتی ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔