نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی ترنمول کانگریس بین روایتی اور کثیر مذہبی ریاست کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ہی گوا میں بی جے پی حکومت کا واحد متبادل ہے۔ انہوں نے ساحلی ریاست میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ٹی ایم سی کا مطلب ’ٹیمپل (مندر) مسجد اور چرچ‘ ہے۔ ممتا بنرجی نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا جب وزیر اعظم مودی کاشی وشوناتھ کوریڈور کا افتتاح کرنے کے لئے وارانسی میں موجود ہیں۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے پنجی میں کہا کہ ’’ہم بی جے پی سے لڑ رہے ہیں۔ کیا جیتنے کا کوئی موقع ہے؟ کیا آپ کو یقین ہے ہم جیت سکتے ہیں؟ اگر آپ پُراعتماد ہیں تو پیچھے مت ہٹیں اور آگے قدم بڑھائیں۔‘‘
Published: undefined
گوا کے ایک روزہ دورے پر ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’ہم یہاں ووٹوں کی تقسیم کے لئے نہیں بلکہ ووٹوں کو یکجا کرنے اور ٹی ایم سی اتحاد کی جیت کو یقینی بنانے آئے ہیں۔ یہ بی جے پی کا متبادل ہے۔ اگر کوئی اس کی حمایت کرنا چاہتا ہے تو اس کا فیصلہ انہیں کرنا ہے۔ ہم پہلے ہی فیصلہ کر چکے ہیں۔ ہم لڑیں گے، مریں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ گوا ایک ہندو اکثریتی ریاست ہے جہاں بڑی تعداد میں عیسائی بھی رہتے ہیں جو اپنے پرتگالی ماضی کی وراثت کو سنبھالے ہوئے ہیں۔ ریاست میں مسلمانوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ ریاست میں پہلے کانگریس کا راج چلتا تھا لیکن گزشتہ سالوں سے یہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔ ترنمول کانگریس 2022 میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے لئے اپنی عوامی حمایت میں توسیع کی خواہاں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: محمد تسلیم
تصویر: سوشل میڈیا