قومی خبریں

سنبھل اور کانپور میں ہولی پر نماز جمعہ کا وقت تبدیل، جامع مسجد کمیٹی کا اعلان

سنبھل اور کانپور کی جامع مسجد کمیٹیوں نے ہولی اور جمعہ کی نماز ایک ہی دن ہونے کی وجہ سے نماز کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ اب 14 مارچ کو 2.30 بجے نماز ادا کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہولی اور جمعہ کی نماز ایک ہی دن پڑنے کی وجہ سے نماز کے وقت سے متعلق الجھن دور ہو گئی ہے۔ سنبھل اور کانپور کی جامع مسجد کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ کی نماز 14 مارچ 2025 کو دوپہر 2:30 بجے ادا کی جائے گی۔

Published: undefined

سنبھل جامع مسجد کمیٹی کے سربراہ ایڈوکیٹ ظفر علی نے اعلان کیا کہ یہ فیصلہ شہر میں امن اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لیے لیا گیا ہے۔ انہوں نے ہندو اور مسلم دونوں برادریوں سے ہم آہنگی اور امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

Published: undefined

ہر مذہب کے لوگ اپنے تہوار اور مذہبی سرگرمیاں پرامن طریقے سے مکمل کریں۔ کہیں بھی کوئی پریشانی ہو تو فوراً انتظامیہ کو مطلع کریں۔ اسی طرح کانپور کی جامع مسجد نے بھی نماز جمعہ کا وقت بدل کر ڈھائی بجے کر دیا ہے۔ مسجد انتظامیہ نے باہر نوٹس لگا کر یہ اطلاع دی ہے۔

Published: undefined

نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ 14 مارچ کو ہولی کے پیش نظر جمعہ کی نماز ڈھائی بجے ادا کی جائے گی۔ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ گھر میں نماز ادا کریں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ مسجد کمیٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی اپنے علاقے کی مسجد میں نماز پڑھنا چاہتا ہے تو وہ وہاں بھی جا سکتا ہے۔ انتظامیہ اور مسجد کمیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہولی اور جمعہ کی نماز محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ منائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined