قومی خبریں

گجرات: مالی تنگی سے متاثر کنبے کے چھ افراد نے کھایا زہر، تین کی موت

اس کنبے کا تعلق بنیادی طور پر اودے پور ضلع سے ہے اور اس کا زیورات کا کاروبار تھا۔ اسی سوسائٹی میں پہلے ان کا اپنا مکان تھا جو بعد میں فروخت کرنا پڑا تھا۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس 
علامتی تصویر آئی اے این ایس  

کسانوں کی خودکشی کی خبریں آئے دن سننے میں آتی رہی ہیں لیکن ملک میں مالی بحران نے جوشدت اختیار کر لی ہےاس کی وجہ سے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والےافراد کی بھی پریشانیاں شدت اختیار کرتی جا رہی ہیں ۔ خبر ہےکہ گجرات میں وڈودرا شہر کے سما علاقے میں مبینہ طور پر مالی بحران کے شکار ایک کنبے کے سبھی چھ افراد نے زہر پی لیا۔ ان میں سے تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ مبینہ طورپر سواتی سوسائٹی میں ایک کرائے کے مکان میں رہنے والے نریندر سونی، ان کے بیٹے بھاون، بیوی دپتی بین، پوتی ریا اور بہو اروشی اور پوتے پارتھ نے زہریلی دوا پی لی۔ ان میں سے ریا (16)، پارتھ (4) اور نریندر سونی ( تقریباً 52 برس) کی موت ہوگئی اور دیگر تین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

اس کنبے کا تعلق بنیادی طور پر اودے پور ضلع سے ہے اور اس کا زیورات کا کاروبار تھا۔ اسی سوسائٹی میں پہلے ان کا اپنا مکان تھا جو بعد میں فروخت کرنا پڑا تھا۔پولیس گہرائی سے چھان بین کررہی ہے۔

Published: undefined

چھوٹے کاروباری پہلے نوٹ بندی سے بےانتہا پریشان ہوئے اور پھر جی ایس ٹی کی وجہ سے ان کےکاروبار پوری طرح تباہ ہوگئے جس کی وجہ سےان میں سے ایک بڑی تعدادکو اپنا کاروبار بند کرنا پڑا۔یہ لوگ اب چھوٹی موٹی نوکری کرنے پر مجبور ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined