سری نگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں لشکر طیبہ نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ تین اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ زینہ گیرسوپور میں درد پورہ کراسنگ پر 11 جنوری کو ایک ناکہ چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے دیکھا کہ تین افراد گنڈ براٹھ گاؤں سے بومئی گاؤں کی طرف مشکوک حالات میں گھوم پھر رہے ہیں۔
Published: undefined
پولیس ترجمان نے کہا کہ ناکہ پر ان تینوں افراد کو جب رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا لیکن سیکورٹی فورسز نے مستعدی کا مظاہرہ کرکے تینوں کو دھر لیا۔ موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت عرفات مجید ڈار ولد عبدالمجید ڈار ساکن سوپور، توصیف احمد ڈار ولد مرحوم غلام حسن ڈار ساکن آرام پورہ سوپور اور مومن نذیر خان ولد نذیر احمد خان ساکن آرام پورہ سوپور کے بطور کی ہے۔
Published: undefined
پولیس ترجمان نے کہا کہ ان کی تحویل سے دو پستول، دو پستول میگزین، تیرہ پستول گولیاں اور ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات سے منکشف ہوا کہ گرفتار شدگان لشکر طیبہ نامی ملی ٹنٹ تنظیم کے اعانت کار تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined