قومی خبریں

’یہ نریندر مودی کی نفرت پر مبنی سیاست کا نتیجہ ہے‘، اڈیشہ میں مکندر محمد کی موب لنچنگ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

کانگریس کا کہنا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کے خلاف ایسے جرائم مستقل بڑھ رہے ہیں۔ 2014 کے بعد سے ملک میں موب لنچنگ کو فروغ ملا ہے۔ یہ نریندر مودی کی نفرت والی سیاست کا نتیجہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ماب لنچنگ کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

ماب لنچنگ کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں مبینہ طور پر گئو رکشکوں کے ذریعہ اقلیتی طبقہ کے ایک نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا ہے۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد ملک کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پی ایم مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ نریندر مودی کی نفرت پر مبنی سیاست کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس تعلق سے ایک پوسٹ کر ملک کے حالات پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’اڈیشہ کے بالاسور میں ایس کے مکندر محمد کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ اس طرح کا واقعہ مہذب سماج کے لیے داغ ہے۔ ایسے واقعات انسانیت کو شرمسار کرتے ہیں۔‘‘ کانگریس کا کہنا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کے خلاف ایسے جرائم مستقل بڑھ رہے ہیں۔ 2014 کے بعد سے ملک میں موب لنچنگ کو فروغ ملا ہے۔ یہ نریندر مودی کی نفرت والی سیاست کا نتیجہ ہے۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’اس واقعہ میں شامل سبھی قصورواروں پر سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے، تاکہ مہلوک کے گھر والوں کو انصاف ملے اور ایسے جرائم پھر کبھی نہ ہوں۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اڈیشہ کے بالاسور میں موب لنچنگ کا یہ واقعہ 2 دن قبل کا بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع میں 2 دن قبل گائے لے جا رہی ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی تھی، جس کے بعد گاڑی ڈرائیور پر کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا۔ زخمی ڈرائیور کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ بالاسور صدر پولیس اسٹیشن نے اس معاملہ میں 3 لوگوں کو گرفتار کر عدالت میں پیش بھی کر دیا ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کی شام کو ایک گروپ کے کچھ لوگ بالاسور ایس پی دفتر پہنچے اور دعویٰ کیا کہ گرفتار کیے گئے نوجوان اس واقعہ میں شامل نہیں تھے۔ بعد میں پولیس نے بات چیت کر کے انھیں بھیج دیا، لیکن جمعہ کو مہلوک مکندر محمد کے گھر والوں نے بالاسور ایس پی دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مہلوک کے گھر والوں نے ایس پی سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے واقعہ میں شامل دیگر ملزمین کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق 14 تاریخ کو ایشان علاقہ میں مویشیوں کو لے جا رہی ایک گاڑی کا حادثہ ہو گیا تھا، جس کے بعد کچھ نوجوانوں نے جائے وقوع پر گاڑی ڈرائیور کی ظالمانہ انداز میں پٹائی شروع کر دی۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور نوجوان کو کسی طرح بچا کر بالاسور ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال میں داخل کرایا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ اس معاملہ میں ایس پی پرتیوش دیباکر نے میڈیا کو بتایا کہ 3 لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے اور واقعہ میں شامل بقیہ لوگوں کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2026-01-16/4wyzovif/Manikarnika-Ghat-PC.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    مودی-یوگی حکومت وارانسی میں مندروں اور مورتیوں کو توڑ کر ہزاروں سال پرانی مذہبی و ثقافتی وراثت تباہ کر رہی: کانگریس

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2025-08-30/hl9cqung/WhatsApp Image 2024-09-09 at 7.02.30 PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    بی جے پی حکومت نے ترقی کے نام پر درختوں کی کٹائی کر دہلی میں دَم گھونٹو آلودگی پھیلائی: دیویندر یادو