قومی خبریں

’اپوزیشن اتحاد کے لیے یہ تاریخی قدم‘، کانگریس صدر کی رہائش پر نتیش اور تیجسوی سے راہل گاندھی کی ملاقات

راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے یہ تاریخی قدم ہے، جتنی بھی اپوزیشن پارٹیاں ہمارے ساتھ آئیں گی انھیں ہم ساتھ لے کر چلیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر@INCIndia</p></div>

تصویر ٹوئٹر@INCIndia

 

لوک سبھا انتخاب 2024 سے قبل اپوزیشن پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی کوشش میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش پر 12 اپریل کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے ساتھ راہل گاندھی کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے یہ ایک تاریخی قدم ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے نتیش کمار اور تیجسوی یادو کے ساتھ کانگریس صدر کی رہائش پر ہوئی ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیا اور کہا کہ ’’ اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے یہ تاریخی قدم ہے، جتنی بھی اپوزیشن پارٹیاں ہمارے ساتھ آئیں گی انھیں ہم ساتھ لے کر چلیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس وقت ملک اور جمہوریت پر جو حملے ہو رہے ہیں اس کے خلاف ہم ایک ساتھ کھڑے ہوں گے اور اس کے لیے لڑتے رہیں گے۔‘‘ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ یہ نظریات کی لڑائی ہے جسے یکساں نظریات والی پارٹی کو ایک ساتھ مل کر لڑنا ہوگا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے دہلی واقع رہائش پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے علاوہ جنتا دل یو صدر للن سنگھ بھی موجود تھے۔ اس ملاقات کے تعلق سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ’’ابھی بات ہو گئی ہے۔ ہم نے اپوزیشن اتحاد کو لے کر کافی دیر تک تبادلہ خیال کیا۔ ہماری کوشش زیادہ سے زیادہ پارٹیوں کو ملک بھر میں ایک پلیٹ فارم پر لانے کی ہے۔ ہم آگے ایک ساتھ کام کریں گے، میٹنگ میں یہ طے ہو گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

جنتا دل یو اور آر جے ڈی لیڈران کے ساتھ ملاقات کے بعد کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ آج ہم نے ایک تاریخی میٹنگ کی ہے۔ میٹنگ میں ہم نے آپس میں بہت سے ایشوز پر بات چیت بھی کی۔ میٹنگ کے دوران ہم نے یہ طے کیا ہے کہ سبھی پارٹیوں کو مل جل کر کام کرنا ہوگا، ہمیں متحد ہو کر انتخاب لڑنے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined