بھٹنڈہ ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کے بعد پنجاب پولیس نے کہا- ’یہ دہشت گردانہ حملہ نہیں‘، افواہوں سے بچنے کا مشورہ

بھٹنڈہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گل نیت سنگھ کھرانہ نے میڈیا سے کہا کہ ’’یہ کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ ملٹری اسٹیشن میں کوئی اندرونی واقعہ پیش آیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: ملک کے سب سے بڑی دفاعی تنصیبات میں سے ایک پنجاب کے بھٹنڈہ میں ملٹری اسٹیشن کے اندر ہونے والی فائرنگ کے واقعہ میں فوج کے چار جوان شہید ہو گئے۔ ہندوستانی فوج نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ تاہم، مقامی پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ نہیں تھا۔ پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) جنوب مغربی کمان نے گولی باری کے واقعہ کی تصدیق کی ہے، جو اسٹیشن کے اندر بدھ کی صبح 4 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا۔

پی آر او نے ایک بیان میں کہا کہ ملٹری اسٹیشن میں کوئیک ری ایکشن ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور علاقہ کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولی باری کے دوران چار افراد کی موت کی اطلاع ہے۔ ادھر، بھٹنڈہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گل نیت سنگھ کھرانہ نے میڈیا سے کہا کہ ’’یہ کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ ملٹری اسٹیشن میں کوئی اندرونی واقعہ پیش آیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ٹیمیں جانچ کرنے اور مقامی فوجی افسران کی مدد کے لیے موقع پر موجود ہیں۔


ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ واقعہ آپس میں ہوئی لڑائی کا لگ رہا ہے، ذرائع نے کہا کہ یونٹ سے ایک انساس رائفل اور کچھ راؤنڈ گولہ بارود حال ہی کے دنوں میں یونٹ کے احاطہ سے غائب ہو گئے تھے۔ بھٹنڈہ کا ملٹری اسٹیشن 10 کور کا ہیڈکوارٹر ہے، جو راجستھان کے جے پور میں واقع جنوب مغربی کمان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ ملٹری اسٹیشن چنڈی گڑھ فاضلکا سیکشن پر قومی شاہراہ 7 پر موجود ہے جو راجستھان کی طرف جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔