قومی خبریں

ترواننت پورم: این آئی اے نے سعودی عرب سے آنے والے دو مبینہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا

این آئی اے نے پیر کی شب کیرالہ کے ترواناننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تین گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد دو مبینہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ترواننت پورم: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کی شب کیرالہ کے ترواناننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تین گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد دو مبینہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں شدت پسندوں کے سعودی عرب سے یہاں پہنچنے کے بعد این آئی اے نے انہیں حراست میں لیا ، جن میں سے ایک گل نواز اترپردیش کا رہائشی ہے اور دوسرا شعیب کا تعلق کیرالہ کے کنور سے ہے۔

Published: undefined

ان دو دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق لشکر طیبہ سے جبکہ دوسرے کا انڈین مجاہدین سے بتایا جارہاہے۔ سعودی عرب کے ریاض سے واپسی کے بعد خفیہ ایجنسی را سمیت متعدد تفتیشی ایجنسیوں نے ان دونوں سے تقریباً تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی،جس کے بعد ان دونوں کو حراست میں لے لیاگیا۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق انھیں پہلے کوچی لے جایاجائے گا اس کے بعد شعیب کو بنگلور جبکہ گل نواز کو دہلی لے جایا جائے گا۔ ان دونوں شدت پسندوں کو بنگلور میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے اور اس معاملہ میں ان دونوں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس سے قبل 19 ستمبر کو این آئی اے نے تین شدت پسندوں کو کیرالہ کے ارناکولم سے اور چھ کو مغربی بنگال کے مرشد آباد سے گرفتار کیا تھا۔ ایجنسی نے انہیں تحویل میں لینے کے بعد بتایا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ ابتدائی تحقیقات نے انہیں پاکستان میں مقیم القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے ذریعہ قومی دارالحکومت سمیت ملک کے بہت سے علاقوں میں بڑے حملہ کرنے کے لئے تیار کیا تھا۔

اس کے علاوہ حراست میں لئے گئے شدت پسندوں کے پاس سے ڈجیٹل سامان ، جہادی لٹریچر اور دستاویز ، تیز دھار اسلحہ ، دیسی ساختہ بم اور دفاعی جیکٹس بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ