قومی خبریں

تیسری لہر: بچوں میں کورونا کے تعلق سے رہنما ہدایات جاری، ریمڈیسیور استعمال نہ کرنے کی صلاح

ڈاکٹر وی کے پال نے کہا ہے کہ اس کے امکانات بہت کم ہیں کہ کوئی لہر خاص طور سے بچوں کو متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی جو بچے متاثر ہوئے ہیں ان کی علامتیں بڑے لوگوں کی طرح ہی تھیں۔

راجدھانی دہلی میں کورونا کے دور میں اپنے بچے پر سایہ کرتی ایک خاتون / Getty Images
راجدھانی دہلی میں کورونا کے دور میں اپنے بچے پر سایہ کرتی ایک خاتون / Getty Images Hindustan Times

نئی دہلی: مرکز نے بچوں کے تعلق سے کووڈ کے علاج کے لئے نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ رہنما ہدایات کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر جاری کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) نے مشورہ دیا ہے کہ بچوں کو ریمڈیسیور کا انجیکشن بالکل نہ دیا جائے۔ کورونا وائرس کے لئے بنے قومی ٹاسک فورس سے جڑے بڑے ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ کوئی بھی ڈاٹا یہ اشارہ نہیں دیتا کے بچوں کو اس وائرس سے کسی قسم کا خطرہ ہے، لیکن احتیاط کے طور پر بچوں کے لئے رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Published: undefined

ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا ہے کہ ساٹھ سے ستر فیصد بچے جن کو دوسری لہر کے دوران کورونا ہوا اور اس کے لئے ان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ان میں امیونٹی یعنی قووت مدافعت کی کوئی کمی نہیں تھی اور ان بچوں کو معمولی انفیکشن ہوا اور وہ جلدی ٹھیک ہو گئے۔ ڈاکٹر وی کے پال نے کہا ہے کہ اس کے امکانات بہت کم ہیں کہ کوئی لہر خاص طور سے بچوں کو متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی جو بچے متاثر ہوئے ہیں ان کی علامتیں بڑے لوگوں کی طرح ہی تھیں۔

Published: undefined

حکومت نے بچوں کے لئے جو رہنما ہدایات جاری کی ہیں ان میں یہ ہے کہ اگر بہت معمولی انفیکشن ہے تو اسٹیرائڈس کا استعمال نقصاندہ ہے۔ صرف ضروری حالت میں ہی سی ٹی اسکین کرانے کے لئے کہا گیا ہے۔ ریمڈیسیور کے استعمال کے لئے منع کیا گیا ہے۔ معمولی انفیکشن میں چار گھنٹے کے دورانیہ میں پیراسیٹامول کی دوا دی جائے اور گلے کی خرابی کے لئے غرارے کیے جائیں۔

Published: undefined

معمولی سے زیادہ انفیکشن ہونے کی صورت میں آکسیجن تھیریپی کو شروع کیا جا سکتا ہے اور اسٹیرائڈس سب بچوں میں استعمال نہ کی جائیں۔ اگر انفیکشن شدید نوعیت کا ہے اور سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے تو ضروری مینجمینٹ شروع کیا جائے۔ 12 سال سے زیادہ عمر والے بچوں کے لئے والدین یا سرپرست کی موجودگی میں چھ منٹ کے لئے چلنے کا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined