ممبئی میں بھاری بارش کے سبب عمارت زمیندوز، 11 افراد ہلاک، 18 زخمی

ممبئی کے مالاڈ ویسٹ میں بھاری بارش کے دوران ایک عمارت کے زمیندوز ہونے سے پیش آنے والے حادثہ میں 11 افراد کی جان چلی گئی ہے اور 18 افراد زخمی ہے، ملبہ میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: عروس البلاد ممبئی کو مانسون کی آمد کے ساتھ دو دنوں سے بھاری بارشوں کا سامنا ہے اس دوران سڑکوں پر سیلاب آیا ہوا ہے اور سمندر بھی اپھان پر ہے۔ دریں اثنا، مغربی مالاڈ میں ایک عمارت کے گر جانے سے بڑا حادثہ پیش آیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات مالانی گیٹ نمبرآٹھ پر اس وقت پیش آیا جب ایک رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کا ایک حصہ ملحقہ جھونپڑی پر گر گیا۔ حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔

حادثہ کے بعد وہاں پہنچی ریسکیو ٹیم نے خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد کو محفوظ نکال لیا، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد اس کے پاس کی مزید دو بوسیدہ عمارتوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔


ریسکیو ٹیم کی جانب سے تاحال راحتی کام جاری ہے اور اہلکارو ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ راحت اور بچاؤ کے کام میں عام لوگوں نے بھی ریسکیو ٹیم کی مدد کی۔ ملبے سے زخمیوں کو نکال کر سب اربن کاندیولی اسپتال پہنچاگیا ہے۔ وہاں کے ڈاکٹر نے این ڈی ٹی وی کو اطلاع دی کہ کل 18 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 11 کی موت واقع ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ ممبئی میں بدھ کے روز ہونے والی بارش سے میٹھی ندی کی آبی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے اور آس پاس کے علاقہ میں سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ لوگوں کو نقل و حمل میں بھی پریشانی پیش آ رہی ہے۔ نیز عمارتوں کے گراؤنڈ فلور میں پانی داخل ہو جانے کی وجہ سے کافی سامان خراب بھی ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔