قومی خبریں

ریاستیں رعایتیں رہنما ہدایات کے مطابق نافذ کریں: شاہ

جو علاقہ ہاٹ اسپاٹ /کلسٹرس/کنٹینمنٹ زون میں نہیں آتے اور جن میں کچھ سرگرمیوں کی اجازت دی جارہی ہے وہاں احتیاط برتنا ضروری ہیں 

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حکام سے کہا کہ وہ کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں نافذ مکمل لاک ڈاون کے مدنظر جاری رہنما ہدایات میں پیر سے کچھ سرگرمیوں میں چھوٹ کے التزامات کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے ساتھ اہم نکات پر بات چیت کریں جس سے پورے ملک میں صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جاسکے۔

Published: undefined

وزارت داخلہ کے آج جاری بیان میں کہا گیا کہ مسٹر شاہ نے سنیچر کو میٹنگ میں مختلف ریاستوں میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباکے خلاف مہم جاری ہے اس لئے مکمل لاک ڈاون کی پابندیوں کے ساتھ وقتاّّ فوقتاّ دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جانا چاہئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ جو علاقہ ہاٹ اسپاٹ /کلسٹرس/کنٹینمنٹ زون میں نہیں آتے اور جن میں کچھ سرگرمیوں کی اجازت دی جارہی ہے وہاں احتیاط برتنا اور یہ یقینی بنا نا ضروری ہے کہ چھوٹ صرف حقیقی صورتحال کے جائزہ کے بعد دی جائے گی۔

Published: undefined

وزیر داخلہ نے کہا کہ معیشت کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے دیہی علاقوں میں کچھ اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ اس لئے ضلع مجسٹریٹوں کو صنعتی گروپوں کے تعاون سے، ریاست کے اندر ہی مزدوروں کو ان کے کام کرنے کی جگہ پر پہنچانے کا انتظام کرنا چاہئے۔ حکومت کا خیال ہے کہ اس سے نہ صرف اقتصادی سرگرمیوں کو رفتار ملے گی بلکہ مزدوروں کو روزگار کے مواقع بھی ملنے لگیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined