قومی خبریں

دلتوں اور مسلمانوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کرنے کی سازش: مایاوتی

مایاوتی نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں دلت، قبائلی، پسماندہ طبقات اور مسلم سماج کے کروڑوں افراد کو ان کے بنیاد قانونی و آئینی حق سے محروم رکھنے کا ہر قسم کی سازش کی جارہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اتوار کو یہاں پارٹی ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ کر کے آگے کی حکمت عملی پر غوروخوض کیا اور متعدد ہدایات دیں۔ اترپردیش کو چھوڑ کر ملک کے دیگر حصوں سے آئے پارٹی ذمہ داران کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں مختلف ریاستوں اور ملک کی سیاسی حالات کاجائزہ لیا گیا اور آگے کے چیلنجز کا صحیح ڈھنگ سے سامنا کرنے کے لئے پارٹی تنظیم کو ہر قسم سےچست ودرست کرنے کی ہدایت دی گئی۔

Published: undefined

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی چھ دسمبر کو ہونے والے برسی کے پروگرام سیمنار کی شکل میں اس سال بھی منعقد کیے جائیں گے جس میں بڑے پیمانے پر افراد کی شراکت درای یقینی بنائیں۔ ان سیمناروں کے ذریعہ بہوجن سماج کے ہاتھوں میں اقتدار کی ’’ماسٹر کی ‘‘ حاصل کرنے کے لئے ان کے ذریعہ کی گئی کوششوں اور اس کی اہمیت سے لوگوں کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

مایاوتی نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں دلت، قبائلی، پسماندہ طبقات اور مسلم سماج کے کروڑوں افراد کو ان کے بنیاد قانونی و آئینی حق سے محروم رکھنے کا ہر قسم کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ ڈویژن کے افراد پہلے کی طرح امبیڈکر کی برسی کا پروگرام گومتی ندی کے ساحل پر واقع بھیم راؤ امبیڈکر سماجک پریورتن استھل پر ہی کریں گے۔

Published: undefined

مایاوتی نے کہا کہ جلد بازی میں ناپختہ طریقے سے ملک میں نوٹ بندی اور جی ایس ٹی تھوپنے کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک کو اقتصادی کساد بازاری کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ روزگار چوپٹ ہے اور بے روزگار زبردست طریقے سے لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کی صحیح آئینی و انسانی سوچ کی بنیاد پر ہی ملک کو چلا نے میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے اور بی ایس پی مومنٹ اسی کی جدوجہد کررہا ہے جس کے تئیں افراد کو بیدار کرنے کی ضرور ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined