قومی خبریں

’بی آر ایس کو بی جے پی میں ضم کرنے کی کوششیں ہو رہیں‘، بی آر ایس لیڈر کے. کویتا کا سنگین الزام

کویتا نے بغیر کسی کا نام لیے بی آر ایس پارٹی کے اندر کچھ لیڈران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پارٹی سپریمو کے سی آر سے دور کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>بی آر ایس لیڈر کے کویتا&nbsp; فائل فوٹو / یو این آئی</p></div>

بی آر ایس لیڈر کے کویتا  فائل فوٹو / یو این آئی

 

بی آر ایس (بھارتیہ راشٹر سمیتی) کی سینئر لیڈر اور رکن قانون ساز کونسل کے. کویتا نے الزام عائد کیا ہے کہ بی آر ایس کو بی جے پی میں ضم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تعلق سے کئی بار کوششیں ہو چکی ہیں، لیکن اب تک ناکامی ہاتھ لگی ہے۔ ساتھ ہی کویتا نے کہا کہ وہ بی آر ایس بانی اور چیف کے. چندرشیکھر راؤ کے علاوہ کسی کی لیڈرشپ منظور نہیں کریں گی۔

Published: undefined

حیدر آباد میں 29 مئی کو اپنی رہائش پر صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران انھوں نے یہ باتیں کہیں۔ انھوں نے اس بات کو بھی صاف کیا کہ کے سی آر ہی بی آر ایس پارٹی میں واحد لیڈر تھے اور انھیں کانگریس پارٹی کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، کیونکہ یہ ایک ڈوبتا جہاز تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب وہ دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق ایک معاملے میں جیل میں تھیں، تب بھی بی آر ایس کا بی جے پی میں انضمام کرنے کی کوشش ہوئی تھی، لیکن انھوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جیل میں اور وقت گزارنے کو تیار ہیں، لیکن بی آر ایس کا بی جے پی میں انضمام قابل قبول نہیں ہے۔

Published: undefined

کویتا نے بغیر نام لیے بی آر ایس پارٹی کے اندر کچھ لیڈران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پارٹی چیف کے سی آر سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں ان کی شکست کے پیچھے وہی لیڈران تھے، جو اب انھیں پارٹی چیف سے دور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وہ کہتی ہیں کہ لوگ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ اگر وہ کے سی آر سے دور ہو گئیں تو اس سے پارٹی میں کسے فائدہ ہوگا۔ یہ اشارہ بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی کی طرف تھا۔

Published: undefined

کے. کویتا نے کے سی آر، یعنی اپنے والد کو لکھا گیا خط افشا ہونے کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے اس کے لیے پارٹی لیڈران کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا۔ اس خط میں کویتا نے اپنی ہی پارٹی پر سوال اٹھائے تھے۔ اس خط میں انھوں نے لکھا تھا کہ پارٹی میں کچھ سازشیں ہو رہی ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کے سی آر بھگوان کی طرح ہیں، لیکن اس وقت وہ کچھ شیطانوں سے گھرے ہوئے ہیں۔ خط میں انھوں نے وارنگل میں 27 اپریل کو ہوئی پارٹی کی سلور جبلی ریلی کا ذکر کیا، جس میں کے سی آر نے صرف 2 منٹ کی تقریر کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ پروگرام میں بی جے پی کے خلاف کچھ مزید بولنا چاہیے تھا۔

Published: undefined

یہ خط وائرل ہونے پر کویتا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی اپنے والد کو خط لکھا ہے۔ جب بھی مجھے اپنا فیڈ بیک دینا ہوتا ہے، میں انھیں خط لکھتی ہوں، لیکن اس مرتبہ یہ افشا ہو گیا۔ میرا ماننا ہے کہ یہ پارٹی کے کچھ جاسوسوں کا کام ہے، اور پارٹی کو طے کرنا چاہیے کہ ان سے کس طرح نمٹنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined