ششیئربازار گراوٹ کی علامتی تصویر/ سوشل میڈیا
شیئر بازار میں ایک بار پھر گراوٹ آئی ہے۔ بی ایس ای سینسیکس ابھی تقریباً 100 پوائنٹس نیچے گر کر 76625 پر ٹریڈ کر رہا ہے وہیں نفٹی میں بکوالی ہو رہی ہے۔ این ایس ای نفٹی تقریباً 50 پوائنٹس نیچے گر کر 23289 پر کاروبار کر رہا ہے۔
Published: undefined
غیر ملکی بازار جیسے امریکی بازار کل لال نشان پر بند ہوئے۔ ایشیائی بازاروں میں بھی بکوالی ہے۔ اس کا اثر آج ہندوستانی بازاروں پر بھی دیکھنے کو ملا۔ سینسیکس پری اوپن میں 300 پوائنٹس چڑھا ہوا تھا۔ وہیں نفٹی میں معمولی سبقت تھی۔ این ایس ای نفٹی 15 پوائنٹس اچھل کر کھلنے کو تیار تھا۔ حالانکہ شیئر بازار کھلتے ہی گرنے لگا۔ ابھی بھی مارکیٹ میں فلیٹ ٹریڈنگ دکھائی دے رہی ہے۔
Published: undefined
آج (16 اپریل) کچھ اسٹاک ٹاپ گینرس اور لوزرس کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔ بی ایس ای سینسیکس-بامبے اسٹاک ایکسچینج کا اہم انڈیکس سینسیکس میں مسلسل بکوالی جاری ہے۔ بی ایس ای میں سینسیکس اب تک سلاسار، جے بی ایم اے، آئی آر ای ڈی اے، جی آر وہائی ٹیک اور آرچ فارما ٹاپ گینرس کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں وہیں آج کے ٹاپ لوزرس میں اب تک ایم جی ایل، سپریمینو، آئی سی آئی سی آئی جی ایل، دھانی اور آئی جی ایل شامل ہیں۔
Published: undefined
این ایس ای نفٹی میں ابھی تک دو سیکٹر میں بکوالی تیز دکھائی دے رہی ہے۔ آٹو اور میٹل میں تقریباً 1 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرائیویٹ بینک، میڈیا اور رئیلیٹی سیکٹر ٹاپ پر چلے ہیں۔ ان میں تقریباً 1 فیصد کی سبقت ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس یو بینک تقریباً 1 فیصد سے زیادہ چڑھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اس سے پہلے یعنی کل 15 اپریل کو بی ایس ای سینسیکس 1500 پوائنٹس سے زیادہ اچھل کر 76734 پر بند ہوا۔ وہیں نفٹی میں بھی خریداری تیز رہی۔ این ایس ای نفٹی 500 پوائنٹس چڑھ کر 23328 پر بند ہوا۔ کل شیئر بازار میں سنہری شروعات ہوئی تھی۔ پورے دن بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی ہرے نشان پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined