قومی خبریں

عازمین حج کے لئے انکم ٹیکس ادخال کے لزوم کو ختم کرنے کا اعلان جلد

ملک بھر کی اہم درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادگان و ذمہ داران کے ایک وفد کو مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اپنی قیام گاہ پر ملاقات کے دوران یہ یقین دہانی کروائی۔

حج بیت اللہ / علامتی تصویر
حج بیت اللہ / علامتی تصویر 

حیدرآباد: آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے وفد کو مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وقف ایکٹ میں ترمیمات کے سلسلہ میں کونسل نے جو تجاویز پیش کی گئی ہیں ان پر مثبت غور کرتے ہوئے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سال حج پر جانے والوں کے لئے مرکزی حکومت نے انکم ٹیکس داخل کرنے کا جو لزوم عائد کیا ہے اسے ختم کرنے کا بہت جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

دیوان اجمیر شریف حضرت مولانا سید زین العابدین علی خان سجادہ نشین بارگاہ حضرت غریب نوازؒ وسرپرست کونسل‘ مولانا سید نصیر الدین چشتی جانشین دیوان صاحب و صدرنشین کونسل کی قیادت میں ملک بھر کی اہم درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادگان و ذمہ داران کے ایک وفد کو مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اپنی قیام گاہ پر ملاقات کے دوران یہ یقین دہانی کروائی۔

Published: undefined

اوقافی جائیدادوں کے تحفظ و ترقی کے لئے قوانین میں ترمیمات‘ وقف بورڈس کی تشکیل میں سجادگان کو نمائندگی فراہم کرنے‘ درگاہ حضرت خواجہ صاحب ؒ ایکٹ میں موجودہ دور کے اعتبار سے ترمیمات کرنے‘ درگاہوں اور خانقاہوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے گرانٹ ان ایڈ جاری کرنے جیسے امور پر مختار عباس نقوی کو تفصیلی نمائندگیاں پیش کی گئیں‘ جس پر مرکزی وزیر نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔

Published: undefined

مولانا سید نصیر الدین چشتی صدرنشین کونسل نے کہا کہ دنیا بھر بالخصوص ہندوستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ میں صوفیاء کرام اور درگاہوں نے اہم رول ادا کیا ہے۔ ملک کی تقریباً تمام درگاہیں قومی یکجہتی کی بہترین مثالیں پیش کرتی ہیں۔ امن ومحبت کے پیام کو مزید آگے بڑھانے اور اولیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کے مقصد کے تحت درگاہوں اور خانقاہوں کومستحکم کرنے کے مشن کے تحت آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل نے ملک بھر میں اس کی سرگرمیوں کو وسعت دی ہے اور تقریباً بارگاہوں اور خانقاہوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

مرکزی وزیر نے کونسل کی سرگرمیوں پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کونسل کی جانب سے ملک بھر میں قومی مہم برائے امن و استحکام و ہر طرح کی بنیاد پرستی کے خلاف تیار شدہ کتاب کی رسم اجراء بھی انجام دی۔ اجلاس میں نئی دہلی‘ راجستھان‘ اترپردیش‘ گجرات‘ تلنگانہ‘ اے پی‘ کرناٹک اور دیگر مقامات کی درگاہوں کے سجادگان شریک تھے۔ مولانا سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ نیشنل کوآرڈنیٹر کونسل نے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined