قومی خبریں

دفعہ 370 کے باقی اثرات کو بھی ختم کیا جانا چاہیے: رنجیت ساورکر

دامودر ساورکر کے پوتے رنجیت ساورکر کا کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے بارے میں کہنا ہے کہ نوے کی دہائی میں کشمیر سے پنڈتوں کی ہجرت نسل کشی تھی جس میں ملوث لوگوں کو سزا ملنی چاہیے۔

رنجیت ساورکر
رنجیت ساورکر تصویر ٹوئٹر @RanjitSavarkar

جموں: ہندوتوا کے نظریہ ساز وی ڈی ساورکر کے پوتے رنجیت ساورکر نے دفعہ 370 کو آئینی فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بچے اثرات کو بھی ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بھی ڈومیسائل کے تحت پندرہ برسوں کے بجائے تین برس تک رہائش پذیر ہونے کی ہی شرط ہونی چاہیے۔ کشمیری پنڈتوں کی ہجرت کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ نوے کی دہائی میں کشمیر سے پنڈتوں کی ہجرت نسل کشی تھی جس میں ملوث لوگوں کو سزا ملنی چاہیے۔

Published: undefined

موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں ایک نیوز پورٹل کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’دفعہ 370 ایک آئینی فراڈ تھا اور اس کے جو اثرات بچے ہیں ان کو بھی ختم کیا جانا چاہیے۔ ڈومیسائل کے لئے جو پندرہ سالوں تک رہنے کی شرط رکھی گئی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے جب تک وہ کم نہیں ہوگی تب دفعہ 370 پوری طرح ختم نہیں ہوگی‘۔

Published: undefined

رنجیت ساورکر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی نشستوں کی حد بندی سال2011 کی مردم شماری کی بجائے سال 2021 کی مردم شماری کے مطابق ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جموں و کشمیر کی حد بندی سال 2011 کی مردم شماری کے بجائے سال 2021 کی مردم شماری کے مطابق ہونی چاہیے، اس میں کوئی جلد بازی نہیں کی جانی چاہیے، ایسا ہونے سے جموں کو نقصان ہوگا جبکہ کشمیر کو فائدہ ہوگا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’کشمیر میں ملک دشمن سیاسی جماعتوں کا غلبہ ہے جو وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں وہ دفعہ 370 کو ختم کرنے کے بارے میں دھمکیاں دے رہے ہیں اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آگئے تو جموں میں وہی حالات پیدا ہوں گے جو نوے کی دہائی میں کشمیر میں پیدا ہوئے تھے‘۔

Published: undefined

پنڈتوں کی کشمیر واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف نے کہا کہ ’نوے کی دہائی میں پنڈتوں کی کشمیر سے ہجرت نسل کشی تھی اس میں ملوث لوگوں کو سزا ملنی چاہیے جو کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ جب تک ان لوگوں کو سزا نہیں ملتی تب تک پنڈتوں میں گھر واپس جانے کا اعتماد پیدا نہیں ہوسکتا‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز