قومی خبریں

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی

ایم وینکیا نائیڈو، تصویر یو این آئی
ایم وینکیا نائیڈو، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا کی کارروائی آج دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ صبح ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھنے کے بعد اپوزیشن پارٹی کے راجیہ سبھا کے اراکین نے ضابطہ 267 کے تحت دیے گئے نوٹس کے بارے میں جاننا چاہا۔ سب سے پہلے کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے یہ معاملہ اٹھایا۔ اسی دوران کئی اراکین ایک ساتھ کھڑے ہو گئے اور اونچی آواز میں بولنا شروع کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے بھی کھڑے ہو گئے اور کچھ کہنا چاہا۔ چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ضابطہ 267 کے تحت دی گئی نوٹس کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ پہلے ایوان کی کارروائی چلنی چاہیے۔ ایوان کو چلانا ان کی ترجیح اور ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

نائیڈو نے کہا کہ جمعہ کو انہوں نے حکومت اور اپوزیشن کے رہنماؤں کی میٹنگ کے بارے میں کہا تھا تاکہ ایوان کی کارروائی صحیح طریقے سے چل سکے۔ ارکان گزشتہ کئی دنوں سے اپوزیشن پارٹیوں کے 12 اراکین کی معطلی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کر رہے تھے۔ اس دوران اپوزیشن کے کچھ اراکین نے اپنے مطالبات کے پلے کارڈ دکھائے۔ چیئرمین نے اراکین سے درخواست کی کہ وہ ایسا نہ کریں اور ان سے کہا کہ وہ نظم و ضبط اور شائستگی کو برقرار رکھیں۔ بعد ازاں انہوں نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined