قومی خبریں

کورونا وبا کے پیش نظر راجیہ سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 25 بل منظور ہوئے اور 6 بل پیش کیے گئے۔ وقفہ صفر کے دوران 92 اور خصوصی معاملات کے تحت 62 معاملے اٹھائے گئے۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

نئی دہلی: کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر راجیہ سبھا کے 252 ویں اجلاس کی کارروائی بدھ کو مقررہ مدت سے قبل غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے مانسون اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کرنے سے قبل اپنے اختتامی بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر ایوان کی کارروائی متعینہ مدت یکم اکتوبر سے پہلے آج ہی ملتوی کی جا رہی ہے۔ سیشن کا آغاز 14 ستمبر کو خصوصی حفاظت اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

نائیڈو نے کہا کہ متعینہ شیڈول کے مطابق اس اجلاس میں ایوان کی 18 میٹنگیں ہونی تھیں لیکن صرف 10 میٹنگیں ہوسکی ہیں۔ انہوں نے اجلاس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا، لیکن ایوان میں حزب اختلاف کے رویے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ اس طرح کا ناجائز سلوک نہیں ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 25 بل منظور ہوئے اور 6 پیش کیے گئے۔ وقفہ صفر کے دوران 92 اور خصوصی معاملات کے تحت 62 معاملے اٹھائے گئے۔ اس کے علاوہ، وزیر دفاع نے چین کی سرحد پر صورتحال اور وزیر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کورونا وبا کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر