قومی خبریں

پیگاسس معاملہ میں عرضی سپریم کورٹ میں قبول، اگلے ہفتہ سماعت ہوگی

پیگاسس جاسوسی معاملہ کے حوالہ سے داخل کی گئی عرضی سپریم کورٹ میں قبول کر لی گئی ہے، چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اس معاملہ پر آئندہ ہفتہ سماعت کی جائے گی

سپریم کورٹ کی تصویر، آئی اے این ایس
سپریم کورٹ کی تصویر، آئی اے این ایس  

نئی دہلی: پیگاسس جاسوسی معاملہ پر سپریم کورٹ میں داخل عرضی سماعت کے لئے قبول کر لی گئی ہے اور اس آئندہ ہفتہ سماعت ہوگی۔ جمعہ کے روز چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے اس معاملہ کو اٹھایا گیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اس پر اگلے ہفتہ سماعت کریں گے۔

Published: undefined

سینئر ایڈویکیٹ کپل سبل نے سپریم کورٹ میں اس معاملہ کو اٹھاتے ہوئے سینئر صحافی این رام کی جانب سے داخل کی گئی عرضی کا ذکر کیا ہے۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے اس پر آئندہ ہفتہ سماعت کرنے کو کہا۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کی مدد سے ہندوستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے صحافیوں، رہنماؤں اور دیگر اہم اشخاص کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران لوگوں کے فونز کی ہیکنگ بھی کی گئی۔

Published: undefined

ہندوستان میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران، مرکزی وزرا، صحافیوں کو اس سافٹ ویئر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ یہی وجہ ے کہ ہندوستان میں اس مسئلہ پر لگاتار ہنگامہ ہو رہا ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ میں دائر عرضی میں اپیل کی گئی ہے کہ پیگاسس معاملہ کی غیر جانب دارانہ جانچ کی جائے۔ اس جانچ کی قیادت سپریم کورٹ کا کوئی موجودہ یا سبکدوش جج کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined