قومی خبریں

کانپور واردات کے مجرموں کوسخت ترین سزا دی جائے: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کانپور میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کو سخت ترین سزا دی جانی چاہئے

بی ایس پی صدر مایاوتی
بی ایس پی صدر مایاوتی 

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کانپور میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرموں کو سخت ترین سزا دی جانی چاہئے۔ مایاوتی نے ٹوئٹر پر کہا کہ مجرموں کو کسی قیمت پر بھی نہیں چھوڑاجانا چاہئے۔ ان مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے اور ان کی گرفتاری کے لئے خصوصی کاروائیاں کی جائیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’کانپور میں شاطر جرائم پیشوں کے ساتھ ایک مڈبھیڑ میں ڈپٹی ایس پی سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اورسات دیگر کے زخمی ہونے کے آج علی الصبح ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ، شرمناک اور بدبختانہ ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ یوپی حکومت کو خاص طور پر امن و امان کومزید چست درست کر نے کی ضرورت ہے‘‘۔

واضح رہے کہ اتر پردیش کے کانپور علاقے میں ایک بدنام زمانہ مجرم کو پکڑنے گئی پولیس کی ٹیم پر شرپسندوں نے حملہ کر دیا، جس میں ایک سی او (ڈی ایس پی) اور تین سب انسپکٹروں سمیت آٹھ پولیس جوان شہید ہو گئے جبکہ سات زخمی ہیں۔

Published: undefined

ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس جئے نارائن سنگھ نے بتایا کہ کانپور کے چوبے پور کے علاقے میں جمعرات کو رات دیر گئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بلہور دیویندر مشرا کی سربراہی میں، بٹھور ، چوبے پور ، شیوراج پور پولیس اسٹیشنوں کی پولیس ٹیمیں مجرم وکاس دوبے کو پکڑنے گاؤں وکرو پہنچی تھیں۔ محاصرے کے بعد بدمعاش کی گرفتاری کے لئے ایک جال بچھایا گیا تھا۔ شرپسندوں نے چھت پر چڑھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

Published: undefined

اس واقعے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس بلہور دیویندر کمار مشرا کے علاوہ شیو راج پور کے تھانہ انچارج مہیش یادو، ماندھنا چوکی انچارج انوپ کمار، شیو کراج پور پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر نیبولال، چوبے پور تھانہ میں تعینات کانسٹیبل سلطان سنگھ، بٹور تھانہ میں تعینات کانسٹیبل راہل، جتیندر اور ببلو شہید ہو گئے۔ واقعے میں سات پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، جنہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز