سنجے راؤت / آئی اے این ایس
مہاراشٹر میں سیاسی بیان بازیوں کا دور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک طرف شیوسینا (یو بی ٹی) اور ایکناتھ شندے کی شیوسینا کے درمیان خوب بیان بازیاں ہو رہی ہیں، اور دوسری طرف شیوسینا (یو بی ٹی) مرکز کی مودی حکومت کو بھی مستقل ہدف تنقید بنا رہی ہے۔ اب شیوسینا (یو بی ٹی) رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانے پر لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امت شاہ کی مدت کار میں راونوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ یعنی جب سے امت شاہ نے وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالا ہے، تب سے راوَن کے نظریہ والے لوگوں کی تعداد سیاست میں بڑھ گئی ہے۔
Published: undefined
سنجے راؤت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ بالا بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کئی راون پیدا ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب سچ بولنے والوں کی تعداد کم ہو گئی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’10 سال میں مہاراشٹر میں اتنے راوَن پیدا ہو گئے ہیں، کہ یہاں اگر آپ ایک راوَن ماریں گے تو 10 راون سامنے آ جائیں گے۔ جب سے امت شاہ نے گدی سنبھالی ہے، تب سے صرف راون ہی راون پیدا ہو رہے ہیں۔ ان کے آنے سے ’رام راج‘ ختم ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی رام کا نام اور نظریہ بھی ختم ہو گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
سنجے راؤت نے گزشتہ روز دسہرا پر مہاراشٹر میں ہوئی بارش کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’کل مہاراشٹر میں بارش ہو رہی تھی۔ اس کی وجہ سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا کہ ہم راون کو جلائیں کیسے؟ اب تو راوَن کو ڈبانا پڑے گا۔ میں نے کہا– ڈبائیے۔‘‘ شیوسینا لیڈر نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر میں بہت سے راون ہیں، جنھیں ہم جلائیں گے، اور دہلی کے راوَن کو راہل گاندھی جلائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined