قومی خبریں

قومی راجدھانی دہلی میں گرمی کی شدید لہر کا دور جاری، ممبئی میں مانسون کی دستک

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ گرج چمک کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

آئی اے ایس کی ٹرینی افسران خود کو گرمی سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے/ یو این آئی
آئی اے ایس کی ٹرینی افسران خود کو گرمی سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے/ یو این آئی DHARMENDRA KUMAR

نئی دہلی: دہلی کے باشندے اور این سی آر کے لوگ گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی کا سامنا کر رہے ہیں اور ہفتہ کو بھی یہی صورتحال رہی۔ ادھر، ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں مانسون نے دستک دے دی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ قومی راجدھانی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے دو درجے زیادہ ہے، جبکہ رطوبت صبح 8.30 بجے 30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ گرج چمک کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان میں الگ الگ مقامات پر ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ دہلی کے بیشتر حصوں میں صبح سے ہی تیز سورج نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جوں جوں دن چڑھتا ہے، سورج بھی روشن سے روشن تر ہوتا جاتا ہے جس سے لوگوں کو گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے۔

Published: undefined

ممبئی میں مانسون کی دستک

جنوب مشرقی مانسون نے گوا کے بعد ممبئی میں بھی دستک دے دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کولابا میں 61.8 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ جبکہ سانتا کروز مین 41.3 ملی لیٹر بارش درج کی گئی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق اگلے ہفتہ سے شمالی ہندوستان میں بھی درجہ حرارت میں تین ڈگری کی کمی واقعہ ہونے کا امکان ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined