قومی خبریں

سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کی جیل تبدیل، جونپور سے بریلی منتقل

سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کو ہفتہ کو جونپور ڈسٹرکٹ جیل سے بریلی جیل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق انہیں حکومت کے حکم پر منتقل کیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>دھننجے سنگھ / آئی اے این ایس</p></div>

دھننجے سنگھ / آئی اے این ایس

 

جونپور: سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کو ہفتہ کو جونپور ڈسٹرکٹ جیل سے بریلی جیل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق انہیں حکومت کے حکم پر منتقل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دھننجے جونپور ضلع جیل میں 6 مارچ سے قید تھے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجے پال شرما نے کہا کہ یہ کارروائی حکومت کے حکم پر کی گئی ہے۔ بریلی جیل پولیس سابق ایم پی کو ایمبولینس میں لے گئی، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ اس میں کچھ لوگ ان سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ کو کچھ کہنا ہے؟ لیکن وہ کوئی جواب نہیں دیتے۔

Published: undefined

عدالت نے اغوا اور بھتہ خوری کیس میں دھننجے سنگھ کو سزا سنائی ہے۔ مدعی ابھینو سنگھل نے 10 مئی 2020 کو لائن بازار پولیس اسٹیشن میں سابق ایم پی سمیت دو لوگوں کے خلاف اغوا اور جبری وصولی کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔

اس معاملے میں سابق رکن پارلیمنٹ 3 ماہ تک ضلع جیل میں بند رہے۔ اس کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔ پولیس نے کیس کی تحقیقات کی اور 3 ماہ کے اندر عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جونپور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے 6 مارچ کو انجینئر ابھینو سنگھل کے اغوا اور بھتہ خوری کے معاملے میں دھننجے سنگھ کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تب سے وہ جونپور جیل میں قید تھے۔ دھننجے سنگھ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ نے ابھی تک جیل شفٹ کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ جب صبح 6 بجے گاڑیاں جیل کے دروازے پر پہنچیں تو ہمیں معلوم ہوا کہ دھننجے سنگھ کو بریلی منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہیں بریلی جیل بھیجنے کی بحث پچھلے 5 دنوں سے چل رہی تھی۔ جونپور میں انتخابات کے پیش نظر ان کی جیل کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بی ایس پی نے جونپور سے دھننجے سنگھ کی بیوی شریکلا کو ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے یہاں سے مہاراشٹر کے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ کرپاشنکر سنگھ کو میدان میں اتارا ہے، جو 2021 میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined