قومی خبریں

6 اگست سے دہلی میٹرو کے نجف گڑھ۔ دھنسا بس اسٹینڈ اور ترلوک پوری سیکشن کھلیں گے

ترلوک پوری کا یہ سیکشن 59 کلومیٹر لمبی پنک لائن کو جوڑے گا اور شہر کے اہم مقامات جیسے آنند وہار ریلوے اسٹیشن، نظام الدین ریلوے اسٹیشن، ساوتھ ایکسٹنشن، آئی این اے، لاجپت نگر وغیرہ کو آپس میں جوڑے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: دہلی میٹرو کی گرے لائن کے نجف گڑھ۔ دھنسا بس اسٹینڈ سیکشن اور پنک لائن میور وہار پاکٹ۔1 اور ترلوک پوری سنجے لیک اسٹیشن کے مابین سیکشن کا چھ اگست کو افتتاح کیا جائے گا۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ڈی ایم آر سی نے بتایا کہ رہائشی اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال 6 اگست کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دونوں سیکشن کا افتتاح کریں گے۔

Published: undefined

ڈی ایم آر سی کے ترجمان نے کہا کہ افتتاحی تقریب صبح ہونے کے بعد دونوں سیکشن پر مسافر سروس اسی دن دوپہر تین بجے سے شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک کلو میٹر (891 میٹر) لمبا نجف گڑھ ۔ دھنسا بس اسٹیڈن سیکشن میٹرو کو نجف گڑھ کے اندرونی علاقوں میں لے جائے گا۔ ترلوک پوری کا یہ سیکشن 59 کلومیٹر لمبی پنک لائن کو جوڑے گا اور شہر کے اہم مقامات جیسے آنند وہار ریلوے اسٹیشن، آنند وہار آئی ایس بی ٹی، نظام الدین ریلوے اسٹیشن، ساوتھ ایکسٹنشن کے بازاروں، آئی این اے، لاجپت نگر وغیرہ کو آپس میں جوڑے گا۔ ان دونوں سیکشنوں کے کھلنے سے دہلی میٹرو نیٹورک 286 میٹرو اسٹیشنوں کے ساتھ 390 کلومیٹر لمبا ہوجائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined