تصویر’انسٹاگرام‘
آج 21 ستمبر کو سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن لگنے جا رہا ہے۔ حالانکہ ہندوستان میں اس کا نظارہ نہیں کیا جا سکے گا۔ اس کا سوتک نہیں لگے گا۔ یہ گرہن ہندوستان میں دکھائی نہیں دے گا اس لیے اس گرہن کا ’سُوتک کال‘ نہیں مانا جائے گا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 10.59 بجے گرہن شروع ہوگا اور 22 ستمبر کی رات 1 بجکر 11 منٹ تک یہ اپنے شباب پر ہوگا۔ گرہن 3 بجکر 32 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ اس لیے اس کے اسپرش، سُوتک کال اور موکچھ کال کے کوئی ضابطے ہندوستان میں نہیں مانے جائیں گے۔ یہ جزوی گرہن ہوگا، جو نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انٹارکٹیکا اور جنوبی بحرالکاہل میں دکھائی دے گا۔
Published: undefined
انٹارکٹیکا میں سورج کا 86 فیصد تک حصہ چھپا رہے گا۔ اس کے علاوہ 21 ستمبر اماوسیہ اتوار کو لگنے والا سورج گرہن جنوبی نصف کرہ کے عرض البلد پر دکھائی دے گا۔ سورج گرہن 21 ستمبر کو رات میں لگے گا جس کی وجہ سے ہندوستان میں اس گرہن کو نہیں دیکھا جا سکے گا۔
Published: undefined
فلکیات میں سورج گرہن کے واقعہ کو بہت ہی اہمیت دی جاتی ہے۔ سورج گرہن تب ہوتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان میں آ جاتا ہے۔ اس طرح سے کچھ دیر کے لیے یہ تینوں سیارے ایک سیدھی لائن میں آ جاتے ہیں۔ ایسے میں چاند سورج کی روشنی کو زمین تک آنے میں کچھ وقت کے لیے روک دیتا ہے۔ اس طرح سے زمین کے کچھ حصوں میں تاریکی چھا جاتی ہے۔
Published: undefined
سورج گرہن کو کبھی بھی ننگی آنکھوں سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ کیونکہ اس دوران سورج کی شعاعیں آنکھوں پر بُرا اثر ڈال سکتی ہیں۔ ایسے میں آپ کو خصوصی گلاس یا فلٹر سے ہی سورج گرہن کو دیکھا جانا چاہیے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اگلا سورج گرہن سال 2026 میں لگے گا۔ سال 2026 کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو پڑے گا۔ یہ چھلّے دار سورج گرہن ہوگا جس میں سورج آسمان میں رِنگ آف فائر کے طور پر دکھائی دے گا۔
Published: undefined