قومی خبریں

کانگریس کے چنتن شیویر میں اٹھایا گیا ای وی ایم کا مسئلہ، کُل جماعتی اجلاس میں ہوگا فیصلہ

اجلاس کے دوران ای وی ایم کی مخالفت کرنے والے کئی لیڈر تھے اور ان میں سے ایک سابق مرکزی وزیر کپل سبل بھی ای سی ایم کی سخت مخالفت کی۔

تصویر آئی این سی
تصویر آئی این سی 

اُدے پور: کانگریس پارٹی کے سہ روزہ 'چنتن شیویر' کے دوران بیلٹ پیپر پر انتخابات کے مطالبہ کی تجویز پیش کی گئی، لیکن ذیلی گروپ نے اسے ٹھکرا دیا اور کہا کہ یہ تمام جماعتوں کی تشویش ہے اور اس کا فیصلہ آل پارٹی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ تجویز یہ تھی کہ کانگریس پارٹی کو اس مسئلہ پر قرارداد لانی چاہئے، لیکن پارٹی نے کہا کہ یہ کیمپ پارٹی کی اندرونی بحث اور مستقبل کے ایجنڈے کے لیے ہے۔

Published: undefined

اجلاس کے دوران ای وی ایم کی مخالفت کرنے والے کئی لیڈر تھے اور ان میں سے ایک سابق مرکزی وزیر کپل سبل بھی ای سی ایم کی سخت مخالفت کی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کئی سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں اپنی شکست کے لیے ای وی ایم کو مورد الزام ٹھہرایا ہے لیکن جاری کیمپ میں پارٹی اپنے مستقبل کے پروگراموں کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کر رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے اس سال 15 اگست سے کشمیر سے کنیا کماری تک عوام سے رابطہ قائم کرنے کے لیے ’پد یاترا‘ (پیدل سفر) شروع کرنے کا امکان ہے۔ یہ یاترا پارٹی کے 'چنتن شیویر' کے دوران بحث کا حصہ رہی۔

Published: undefined

اسی طرح کی 'پد یاترا' ہر ریاست میں ریاستی رہنماؤں کے ذریعے منعقد کی جائیں گی تاکہ عوام کے حق میں ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے اور حکومت کی 'ناکامیوں' اور لوگوں کی حالت زار کو اجاگر کیا جا سکے۔ حتمی فیصلہ سی ڈبلیو سی کرے گی، حالانکہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے مہنگائی اور معاشی مسائل پر حکومت کے خلاف عوامی تحریک کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined