قومی خبریں

ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر، میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے آثار، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

موسمیات کے مطابق بدھ کی رات سے ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہو رہا ہے۔ جہاں ایک طرف دہلی، اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب میں بارش کے آثار ہیں وہیں گجرات، سوراشٹر اور کچھہ میں شدید گرم ہواؤں کا سلسلہ ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش، فائل تصویر / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں بارش، فائل تصویر / قومی آواز / وپن

 

دہلی-این سی آر میں اگلے 24 گھنٹے بعد بارش ہونے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ) کی رات سے ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہو رہا ہے جس کے اثر سے شمالی ہند کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے۔ بارش کی زد میں دہلی کے علاوہ اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب بھی رہیں گے۔ ہولی کے دن بھی اس کا اثر دیکھنے کو ملے گا اور کئی علاقوں میں بارش ہوگی۔

Published: undefined

دہلی-این سی آر میں بادلوں کی آمد و رفت سے موسم سہانا بنا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن تک یہاں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 13 سے 15 مارچ تک دہلی-این سی آر میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس سے کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ آ سکتی ہے۔ بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ اس کے بعد موسم بدلنے سے کم سے کم درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہونے لگے گی۔

Published: undefined

وہیں اتر پردیش کے مغربی ضلعوں میں بھی آنے والے دو تین دنوں میں گرج کے ساتھ بارش کا اندیشہ بنا ہوا ہے، ان میں آگرہ، علی گڑھ، نوئیڈا، غازی آباد، میرٹھ، بلند شہر، ایٹا، کاسگنج، متھرا، بدایوں بریلی وغیرہ شامل ہیں۔

Published: undefined

ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، اترا کھنڈ، اروناچل پردیش، مغربی بنگال کے پہاڑی علاقے اور سکم میں درمیانی بارش اوربرفباری ہونے کا امکان ہے۔ لیکن اس کے برعکس گجرات، سوراشٹر اور کچھہ کے علاقوں میں شدید گرم ہوائیں چلنے کا اندیشہ ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 سے 16 مارچ کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے علاقوں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ 12 سے 15 مارچ کے دوران پنجاب، 13 سے 15 مارچ کے دوران ہریانہ، مغربی اتر پردیش اور راجستھان میں، 15 مارچ کو مشرقی اتر پردیش میں درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined