قومی خبریں

عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ میں سماعت آج پھر ٹل گئی

عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لیے آج کی تاریخ طے تھی لیکن وقت کی قلت کے سبب بنچ کے ذریعہ اسے کل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>عمر خالد / آئی اے این ایس</p></div>

عمر خالد / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جے این یو کے سابق اسکالر عمر خالد کی ضمانت کی درخواست وقت کی قلت کے سبب آج پھر ملتوی کر دی۔ جسٹس بیلا ایم ترویدی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ ہم اسے کل دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ دہلی فسادات کے الزام میں عمر خالد یو اے پی اے کے تحت جیل میں بند ہیں۔

Published: undefined

بنچ نے کہا کہ وقت کی قلت کی وجہ سے یو اے پی اے کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی دیگر عرضداشتوں سمیت کئی معاملات پر سماعت نہیں ہوسکے گی لیکن ہم اسے کل پر رکھیں گے۔‘‘ جس پر عمر خالد کی جانب سے پیش ہوئے وکیل کپل سبل نے کہا کہ جمعرات کو اس معاملے پر بحث کے لیے وہ موجود نہیں ہونگے کیونکہ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اقلیتی کردار کے معاملے کی سماعت کرنے والی 7 ججوں کی آئینی بنچ کے سامنے پیش ہونگے۔ اس کے علاوہ یہ مشورہ دیا گیا کہ دہشت گردی مخالف قانون کے دیگر پہلووں کو چیلنج کرنے والے دیگر متعلقہ موضوعات پر سماعت شروع ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

اس کے بعد بنچ دن بھر کے لیے اٹھ گئی اور کہا کہ ہم کل دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے پہلے اس بات پر زور دیا تھا کہ اس معاملے کی سماعت ضروری ہے کیونکہ عمر خالد سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔ عدالت نے سماعت کے التوا ہونے پر خود اعتراض بھی کیا تھا، لیکن وقت کی قلت کے سبب سماعت آج ایک بار پھر ملتوی ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined