قومی خبریں

ویڈیو... پیگاسس معاملہ پر حکومت کو خود ہی وضاحت پیش کرنی ہوگی: ایم کے وینو

’دی وائر‘ کے بانی مدیر ایم کے وینو کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی تک صرف یہ کہا ہے کہ اس سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ اس نے یہ سافٹ ویئر لیا ہے یا نہیں۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

پیگاسس معاملہ کا انکشاف کرنے والی ویب سائٹ ’دی وائر‘ کے بانی مدیر ایم کے وینو کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس معاملے میں خود ہی وضاحت دینی ہوگی اور سچ بتانا ہوگا کہ اس نے اس سافٹ ویئر کا استعمال جاسوسی کے لیے نہیں کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک صرف یہ کہا ہے کہ اس سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، لیکن یہ نہیں کہا کہ اس نے یہ سافٹ ویئر لیا ہے یا نہیں۔ ایم کے وینو نے کہا کہ جن لوگوں کے فون ہیک کیے جا رہے تھے، یا ہیک کرنے کی کوشش ہوئی ان میں حکومت اور بی جے پی کے ناقدین اور اپوزیشن لیڈر ہی نہیں، بلکہ ایسے لوگ بھی ہیں جو حکومت کے حامی ہیں اور ان کی حکومت اور بی جے پی کے ساتھ نزدیکی رشتے ہیں۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ ابھی مزید نام سامنے آ سکتے ہیں۔ معروف صحافی تسلیم خان نے اس سلسلے میں ایم کے وینو سے ورچوئل گفتگو کی۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے یہاں پیش ہے اس اہم گفتگو پر مبنی ویڈیو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی