قومی خبریں

حکومت ایم ایس پی پر یا تو قانون بنائے یا اس دھوکہ کو ختم کرے: یوگیندر یادو

لیڈر یوگیندر یادو نے فصلوں کے کم از کم سپورٹ پرائس یعنی ایم ایس پی کے موجودہ نظام کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یا تو حکومت اس کو قانون کے دائرے میں لائے یا اسے ختم کر دے۔

یوگیندر یادو / یو این آئی
یوگیندر یادو / یو این آئی 

نئی دہلی: تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے متحدہ کسان مورچہ کے اہم رکن اور سوراج انڈیا کے لیڈر یوگیندر یادو نے فصلوں کے کم از کم سپورٹ پرائس یعنی ایم ایس پی کے موجودہ نظام کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یا تو حکومت اس کو قانون کے دائرے میں لائے یا اسے ختم کر دے۔

Published: undefined

یوگیندر یادو نے سنیچر کے روز یو این آئی سے کہا کہ ایم ایس پی کے نام پر اس ملک میں گزشتہ 50 برسوں سے دھوکہ ہو رہا ہے اور ایسے ہی چلتا رہا تو آگے بھی کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا جاتا رہے گا۔ حکومت کو اس ایم ایس پی کے سسٹم کو یا تو قانونی شکل دینی چاہئے یا اسے ختم کر دینا چاہئے۔

Published: undefined

یوگیندر یادو نے کہا کہ ایم ایس پی کا تعین کرنے والا کمیشن فار ایگریکلچر کاسٹ اینڈ پرائزز سرکاری ادارہ تو ہے لیکن اسے آئینی حیثیت حاصل نہیں ہے، اس لئے اس کی سفارشات حکومت پر لازمی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایم ایس پی کا التزام صرف کاغذات تک ہی محدود ہے اور زمینی سطح پر اس کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔

Published: undefined

منڈیوں میں کسانوں کی حالت زار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کسان فصل منڈی میں لے کر جاتا ہے تو اسے کسی نہ کسی بہانے ایم ایس پی برابر قیمت ادا نہیں کی جاتی اور اس کی فصل کی بولی ایم ایس پی کے نیچے ہی لگائی جاتی ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined