تیجسوی یادو / آئی اے این ایس
بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے بہار کی عوام کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیے گئے اس خط میں انہوں نے لکھا کہ میرے پیارے بہار واسیوں، ہم تمام نے ساتھ مل کر بہار کو بدلنے کا جو عزم کیا تھا اس کے نتائج اب تھوڑے بہت سامنے آنے لگے ہیں۔ تقریباً 20 سال تک ’ناممکن‘ لفظ استعمال کر اور 20 سال پہلے کی حکومت کو ہر چیز کے لیے قصوروار ٹھہرا کر اور عوام کو گمراہ کر کے حکومت چلاتے رہے۔ ہم نے 2020 اسمبلی انتخاب میں ایک نئے بہار کا بلیو پرنٹ تیار کیا، بہار کو نمبر 1 ریاست بنانے کا مقصد رکھا اور ملک میں سب سے زیادہ نوجوان آبادی والے بہار کے نوجوانوں کو ایک ساتھ 10 لاکھ نوکریاں دینے کا عزم کیا۔ اس وقت یہی این ڈی اے حکومت ہمارے اعلانات، ارادے اور وعدوں کا مذاق اڑاتی تھی اور ہم سے پوچھا جاتا تھا کہ کہاں ہیں 10 لاکھ نوکریاں؟ کہاں سے دیں گے نوکری؟ پیسہ کہاں سے آئے گا؟
Published: undefined
خط میں تیجسوی یادو یہ بھی لکھتے ہیں کہ ہم نے اپنی 17 ماہ کی مختصر مدت کار میں بغیر پیپر لیک اور تاخیر کے 5 لاکھ نوکریاں دے کر اور 3.5 لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا کر کے اپنی مضبوط قوت ارادی کو دکھایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم بغیر پریشان ہوئے محروموں، دلتوں اور غریبوں کو حق دلانے کے لیے لڑتے رہے۔ ہم نے کھل کر کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری وقت کی ضرورت ہے، یہ ہونا چاہیے اور بہار والے متحد ہوکر اسے کرا کر ہی رہیں گے۔ 65 فیصد ریزرویشن کے لیے بھلے ہی آئین مخالف آر ایس ایس نے راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی لیکن ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کے تعاون اور آپ کے پیار سے جلد ہی وہ دن آئے گا جب بہار میں 65 فیصد سے زائد ریزرویشن نافذ کیا جائے گا۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے خط میں لکھا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب سے گھبرا کر اب نتیش حکومت ان کے منصوبوں کی نقل کر رہی ہے۔ ہم نے اعلان کیا تھا کہ حکومت بننے پر سماجی تحفظ پنشن کی رقم 400 سے بڑھا کر 1500 روپے فی ماہ کریں گے۔ نتیش حکومت نے اسے 400 سے اضافہ کر کے 1100 کر دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہماری حکومت آئے گی تو ’مائی بہن مان یوجنا‘ شروع کریں گے، غریب خواتین کو ہر ماہ 2500 روپے دیں گے۔ 94 لاکھ غریب کنبوں کو 2 لاکھ روپے کی معاشی مدد دی جائے گی۔ سماجی تحفظ پنشن کو 1500 روپے کیا جائے گا۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے اپنے خط میں نتیش حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا کہ اب حکومت پنشن کے ٹینشن میں ان کی نقل کر رہی ہے اور عوام کی ہمدرد بننے کا دکھاوا کر رہی ہے۔ تیجسوی یہ بھی لکھتے ہیں کہ یہ تو ابھی شروعات ہے، بہار کو کیسے 5 سال کے اندر ملک میں نمبر 1 ریاست بنانا ہے، اس کا بلیو پرنٹ تیار ہے۔ انتخاب تک حکومت کو مجبور کر دیں گے کہ خواتین کو ہر ماہ 2500 روپے دینے والی ’مائی بہن مان یوجنا‘ جیسی کسی اسکیم کا اعلان کریں۔ گیس سلنڈر جو انہوں نے 1200 روپے سے بھی زیادہ کر دیا ہے، اس کی قیمت کم کرنے کا اعلان کریں، چیٹر-میٹر کے ذریعہ بجلی بل میں لوٹ کو ختم کر کے 200 یونٹ فری بجلی دیں، زمین سروے میں ہونے والی خامیوں کو روکیں، ڈومیسائل پالیسی نافذ کریں، تھانہ-بلاک میں رشوت خوری بند کریں، جرائم پر لگام لگانے اور بیٹیوں کو آگے بڑھانے کی بات کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined