قومی خبریں

زرعی قوانین کی واپسی: بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے!...سید خرم رضا

حکومت نے تین زرعی قوانین واپس لے لئے ہیں اور ایسا کر کے اس نے کوشش کی ہے کہ ناراض کسانوں کو اپنے حق میں کیا جائے

زرعی قوانین کی واپسی: بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے!
زرعی قوانین کی واپسی: بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے! 

آخر کار مرکزی حکومت کسانوں کے احتجاج کے آگے جھک گئی اور وزیر اعظم نے معافی مانگتے ہوئے تین زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے ذریعہ لائے گئے قوانین کسانوں کے لئے فائدہ مند تھے لیکن حکومت اس کو سمجھانے میں کہیں نہ کہیں کامیاب نہیں ہوئی۔

Published: undefined

واضح رہے ایک سال سے زیادہ مدت سے کسان ان قوانین کو واپس لینے کے لئے احتجاج کر رہے تھے اور اس کو لے کر حکومت کی کسانوں سے کئی دور کی بات چیت بھی ہوئی لیکن ہر دور کی بات چیت بے نتیجہ ہی رہی۔ حکومت کا کہنا تھا کہ قوانین کسانوں کے مفاد میں ہیں جبکہ کسانوں کی رائے اس کے خلاف تھی اور وہ حکومت سے چاہتے تھے کہ ان قوانین کو واپس لے لیا جائے۔

Published: undefined

کسانوں نے ان قوانین کے خلاف جب سے مظاہرہ شروع کیا تھا تب سے حکومت اور کسان آمنے سامنے تھے اور جب کسانوں کو دہلی میں احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو کسان تنظیموں نے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج شروع کر دیا۔ اس میں کئی طرح مشکلیں اور دقتیں پیش آئیں لیکن کسانوں نے اپنا احتجاج واپس نہیں لیا اور احتجاج کے دوران کئی کسانوں کی قیمتی جانیں بھی گئیں۔ان مظاہروں کو ایک سال سے زیادہ وقت ہو گیا تھا۔

Published: undefined

حکومت کے اس فیصلہ کے پیچھے آنے والے اسمبلی انتخابات نظر آ رہے ہیں۔ اتر پردیش اور پنجاب میں چند ماہ بعد انتخابات ہونے والے ہیں اور عوام میں حکمراں بی جے پی کی جماعت کی مقبولیت کم ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں امریندر سنگھ کے پارٹی چھوڑنے کو بعد یہ قیاس لگایا جا رہا تھا کہ جلد ہی ان قوانین کو واپس لیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined