ملکارجن کھڑگے راجیہ سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے، ویڈیو گریب
بہار میں ووٹرس کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) اور ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کے سرکردہ لیڈران مستقل آواز اٹھا رہے ہیں۔ ایک طرف راہل گاندھی بہار میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نکال رہے ہیں، تو دوسری طرف کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے نے ایوان بالا میں ووٹ چوری کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔
Published: undefined
راجیہ سبھا میں ملکارجن کھڑگے نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’ووٹنگ کا حق ہمیں آئین نے دیا ہے، اسے چھیننے کا حق کسی کو بھی نہیں ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’الیکشن کمیشن آف انڈیا ہمیں دھمکا اور ڈرا رہا ہے، ہم ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ جمہوریت کے لیے لڑتے رہیں گے۔‘‘ اس بیان کی ویڈیو ملکارجن کھڑگے نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر بھی کی ہے۔
Published: undefined
کھڑگے نے مزید ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پارلیمنٹ احاطہ میں ’ایس آئی آر‘ اور ’ووٹ چوری‘ کے خلاف اپنا احتجاج درج کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اپوزیشن پارٹیوں کے کئی سرکردہ لیڈران بھی ہیں جو بینر اور پوسٹر ہاتھ میں لیے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ کھڑگے نے لکھا ہے کہ ’’الیکشن کمیشن آف انڈیااپنے آئینی فرائض سے دستبردار نہیں ہو سکتا اور سیاسی پارٹیوں کے حقیقی سوالات سے پہلو تہی نہیں کر سکتا۔‘‘ ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ ’’ووٹ دینے کا حق ہمیں آئینِ ہند کی طرف سے دیا گیا سب سے اہم حق ہے۔ انڈیا اتحاد جمہوریت کو دبانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف احتجاج کرے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined