قومی خبریں

راجیہ سبھا انتخابات: الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر کی 4 اور پنجاب کی ایک سیٹ کے لیے ووٹنگ کی تاریخ کا کیا اعلان

کمیشن کے مطابق انتخاب کا نوٹیفکیشن 6 اکتوبر کو جاری ہوگا۔ امیدوار 6 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں، جبکہ نامزدگی کی آخری تاریخ 13 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن</p></div>

الیکشن کمیشن

 

الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر کی 4 اور پنجاب کی ایک راجیہ سبھا سیٹ کے لیے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق ان پانچوں سیٹوں کے لیے ووٹنگ 24 اکتوبر کو کرائی جائے گی۔ انتخاب کا نوٹیفکیشن 6 اکتوبر کو جاری ہوگا۔ اس انتخاب کے لیے امیدوار 6 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں، جبکہ نامزدگی کی آخری تاریخ 13 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

Published: undefined

امیدواروں کے ذریعہ جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی تحقیقات 14 اکتوبر کو کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ ووٹنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اسی روز شام 5 بجے شروع ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ووٹنگ اور ووٹوں کی گنتی مکمل طور سے شفاف اور منصفانہ طریقے سی کی جائے گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سنجیو اروڑا نے لدھیانہ مغربی سے ضمنی اسمبلی انتخاب میں جیت حاصل کی تھی۔ اس سیٹ پر 19 جون کو ضمنی اسمبلی انتخاب ہوا تھا۔ یہ سیٹ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت گوگی بسّی کے رواں سال میں انتقال کے بعد خالی ہو گئی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا رکن سنجیو اروڑا کو اس ضمنی انتخاب میں امیدوار بنایا تھا، اس وجہ سے یہ سیٹ خالی ہو گئی تھی۔ دوسری طرف جموں و کشمیر میں راجیہ سبھا کی 4 سیٹیں فروری 2021 سے خالی ہیں۔ راجیہ سبھا میں غلام نبی آزاد اور نذیر احمد لاوے کی مدت کار 15 فروری 2021 کو ختم ہو گئی تھی۔ 2 دیگر راجیہ سبھا رکن فیاض احمد میر اور شمشیر سنگھ منہاس کی مدت کار بھی 10 فروری 2021 کو ختم ہو گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined